برسلز(ڈیلی پاکستان آن لائن)برسلز میں نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سجییارٹو سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا، دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹیپینڈیئم ہنگیری کم پروگرام 2026–2028 کے تحت تعاون کے فریم ورک میں ایم او یو کی تجدید پر بھی دستخط کیے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات برسلز میں منعقدہ چوتھے ای یو انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سجییارٹو سے ملاقات کی۔

مستقبل میں کام ’’اختیاری‘‘ اور پیسہ ’’غیر اہم‘‘ ہو جائے گا،ایلون مسک کی پیشگوئی

ترجمان کے مطابق دوران ملاقات دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا، اس دائرہ کار میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی، دفاعی روابط اور عوامی سطح پر تبادلوں کے شعبے شامل تھے۔دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال ہوا اور فریقین نے بین الاقوامی فورمز پر مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹیپینڈیئم ہنگری کم پروگرام 2026–2028 کے تحت تعاون کے فریم ورک میں ایم او یو کی تجدید پر بھی دستخط کیے، اس فریم ورک کی تجدید سے پاکستانی طلبہ کے لیے ہنگری میں اسکالرشپ کے بہتر مواقع یقینی بنیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے پاکستان اور ہنگری کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دیگر زیر التوا معاہدوں کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی غرض سے قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایران کا امریکا سے ایٹمی مذاکرات کی بحالی کیلئے سعودی عرب سے مدد کی درخواست

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ہنگری کے تعاون کے کی تجدید کے مطابق

پڑھیں:

اسحاق ڈار کی ماسکو میں صدر پوٹن سے ملاقات

فائل فوٹو

نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) رکن ممالک کے سربراہان حکومت بھی شریک تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی صدر پوٹن نے اس موقع پر تمام رہنماؤں کا خیر مقدم کیا، ہم خطے میں اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق اپنے دورے کے دوران نائب وزیراعظم پاکستان نے روسی ہم منصب سے بھی وفد کی شکل میں ملاقات کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاک ،ہنگری ایم او یو تجدید، پاکستانی طلبہ کیلئے اسکالرشپ کے بہتر مواقع
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • آزاد کشمیر حکومت شونٹر منصوبے کی جلد تکمیل میں تعاون کرے، مہدی شاہ
  • پاکستان اور سعودی عرب میں اہم پیشرفت: روہنگیا مسلمانوں کا دیرینہ قانونی مسئلہ حل
  • اسحاق ڈار کی قطر کے وزیراعظم و وزیرخارجہ سے غیر رسمی ملاقات
  • اسحاق ڈار، چینی وزیراعظم ملاقات: سٹرٹیجک شراکت داری کی توثیق: خطے میں اقتصادی تعاون چاہتے ہیں، پیوٹن
  • اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی ماسکو میں صدر پوٹن سے ملاقات
  • خطے کی خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب