2025-11-20@23:19:02 GMT
تلاش کی گنتی: 3116
«ضمنی انتخابات کے لیے»:
پاکستان میں دولتمندوں اور موروثیت کی سیاست ختم نہیں کی جا سکی ہے ، حالانکہ اِس ضمن میں بڑے بڑے سیاستدانوں نے دعوے اور وعدے تو بہت کیے۔ اب 23نومبر2025 کو پنجاب اورخیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں تو ہم دیکھ رہے ہیں کہ جنہیں ٹکٹ دیے گئے ہیں، وہ موروثی اور مقتدرانہ سیاست ہی کا ایک سلسلہ لامتناہی ہے ۔ کسی سیاسی پارٹی نے اپنے کسی مخلص اور غریب سیاسی کارکن کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔ گویا سیاسی کارکن بیچارے ساری حیاتی بس مقتدر اور دولتمند سیاستدانوں کے حُقے بھرنے کے لیے ہی رہ جاتے ہیں ۔ اِس ضمن میں پی پی پی، پی ٹی آئی اور نون لیگ بھی برابر کی ذمے دار...
امریکی کانگریس کے اراکین نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خصوصی خط میں اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حکومتی اقدام کی تعریف کی ہے، جسے وہ ماحول دوست مستقبل اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب: ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ڈرون سے بھٹوں کی نگرانی کا نیا نظام نافذ میڈیا رپورٹ کے مطابق ’کانگریشنل پاکستان کاکس‘ نے اپنے خط میں کہا کہ پنجاب حکومت کی یہ اصلاحات نہ صرف بھٹہ انڈسٹری میں کام کرنے والے ساڑھے 4 ملین سے زائد مزدوروں کی حالت بہتر بنائیں گی بلکہ جنوبی ایشیا میں صدیوں سے جاری غیر منصفانہ پیشگی مزدوری کے نظام کو ختم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سوڈان میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے جلد عملی اقدامات شروع کریں گے۔ امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ سعودی ولی عہد کی خواہش ہے کہ واشنگٹن سوڈان کے مسئلے پر مضبوط قدم اٹھائے، اسی لیے ان کی درخواست پر اب اس معاملے پر پیشرفت کی جائے گی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سوڈان ابتدا میں ان کی ترجیحات میں شامل نہیں تھا، مگر ملک کی صورتحال تیزی سے خراب ہو کر بےقابو ہونے کے قریب تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ سوڈان نہ صرف ان کے کئی دوستوں بلکہ موجود حاضرین کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے،...
کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے، اس سلسلے میں خواتین کے لیے مزید پنک بسیں شروع کی جا رہی ہیں جو بی آر ٹی کے مختلف روٹس پر نظر آئیں گی۔ گرین لائن منصوبے کے مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کی پہلی بی آر ٹی میں خواتین کے لیے پنک بسز چلائی جا رہی ہیں اور بی آر ٹی گرین لائن میں بھی خواتین کے لیے الگ اسپیس مختص کی جائے گی۔ سینیئر وزیر نے بتایا کہ نمائش سے سرجانی تک پنک بی آر ٹی...
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد خصوصی پیغام جاری کردیا۔ رونالڈو کی ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی امریکی دورے کے موقع پر منعقد کیے گئے ایک خصوصی عشائیے میں ہوئی۔ رونالڈو اپنی ہونے والی اہلیہ جارجینا روڈریگوِز کے ہمراہ اس عشایئے میں شریک ہوئے جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ انہوں نے کیپشن میں ایک دل چھو لینے والا پیغام بھی لکھا ’جناب صدر، دعوت دینے اور آپ اور خاتون اول کے مجھے اور میری ہونے والی بیوی، جارجیناکے پرتپاک استقبال کے لیے شکریہ۔ ہم میں سے ہر ایک کے پاس دینے کے لیے کچھ نہ کچھ معنی خیز...
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اپنی طویل انتظار کی جانے والی گورننس اور کرپشن ڈائگناسٹک اسیسمنٹ (جی سی ڈی اے) میں پاکستان میں بدعنوانی کے مستقل چیلنجز کو اجاگر کیا ہے، جو ریاستی اداروں میں موجود نظام کی کمزوریوں سے پیدا ہوتے ہیں، شفافیت، انصاف اور دیانتداری میں بہتری کے لیے 15 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا فوراً شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اس رپورٹ کی اشاعت اگلے ماہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کے لیے شرط قرار دی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان آئندہ 3 سے 6 ماہ کے اندر گورننس اصلاحات کا پیکج نافذ کرے تو 5 سال میں معاشی...
خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں ضمنی انتخاب کے پیشِ نظر 3 روزہ مقامی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق حلقہ NA-18 مانسہرہ میں 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے باعث 22، 23 اور 24 نومبر کو تعطیلات ہوں گی۔ اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکولوں کو تین روز کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں سردیوں کی چھٹیوں اور امتحانات کا سیزن دوسری جانب ملک بھر میں امتحانات اور سردیوں کی تعطیلات کے...
وفاقی آئینی عدالت کو مقدمات منتقلی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو 22 ہزار سے زائد مقدمات منتقل کردیے گئے۔ ذرائع نے کہا کہ آرٹیکل 184/3 کے مقدمات اور نظرثانی درخواستیں آئینی عدالت کو منتقل کیا گیا، اس کے علاوہ آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹس کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں بھی منتقل کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کو منتقل ہونے والے مقدمات کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے، سپریم کورٹ میں اس وقت 56 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔ Tagsپاکستان
اسلام آباد : وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی متعارف کردہ معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور معیشت درست سمت کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر تیزی سے کام جاری ہے، جس کے ذریعے ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ قوموں کی ترقی کے سفر میں چیلنجز آتے رہتے ہیں لیکن اتحاد اور مشترکہ کوششوں سے ان پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ملکی ترقی میں ہر شعبے کا کردار ناگزیر ہے۔ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش برقرار ہے اور اسلام آباد اب بینک ایبل پرائیویٹ سیکٹر منصوبے تیار کر رہا ہے تاکہ دونوں ممالک بحران پر مبنی مالی امداد سے ہٹ کر طویل مدتی تجارتی اور کاروباری تعلقات کی جانب بڑھ سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے کے بعد ایک اور پیشرفت، اقتصادی روابط اور مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم پاکستان اور سعودی عرب نے ستمبر میں اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ کیا جبکہ اقتصادی مذاکرات بھی سعودی پاکستان اقتصادی تعاون کے فریم ورک کے تحت جاری ہیں۔ دہائیوں تک سعودی عرب نے پاکستان کی مدد مرکزی بینک کے ذخائر اور تیل کی...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوموں کو ترقی کے سفر میں چیلینجز کا سامنا رہتا ہے، تاہم موجودہ حکومت نے ایسے اقدامات کیے ہیں جن سے معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے مختلف اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں مخیر حضرات کی کمی نہیں اور 300 سے زائد رجسٹرڈ کمپنیاں فلاحی کاموں کے لیے باقاعدہ فنڈنگ کرتی...
سعید احمد:ریلوے سسٹم میں ٹرین آپریشن کے لیے بوگیوں کی شدید قلت سامنے آئی ہے، جس کے باعث 409 بوگیوں کی کمی اور سالانہ مرمت نہ ہونے والی بوگیوں کے سبب حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ریلوے سسٹم میں ٹرینوں کے آپریشن کے لیے 1,464 بوگیاں درکار ہیں، تاہم اس وقت صرف 1,055 بوگیاں موجود ہیں، جس کے باعث 409 بوگیوں کی شدید قلت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق موجود بوگیوں میں سے 118 بوگیاں سالانہ مرمت کیے بغیر چلائی جا رہی ہیں، جبکہ اوورڈیوپی او ایچ بوگیوں کی شمولیت سے ٹرین حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ پاکستانی کرکٹرز کو مختلف لیگز کے این او سی جاری مزید براں، 506 بوگیاں ورکشاپ میں مرمت کی...
زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے ہزاروں کیسز سپریم کورٹ سے آئینی عدالت منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی آئینی عدالت کو مقدمات منتقلی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو 22 ہزار سے زائد مقدمات منتقل کردیے گئے۔ ذرائع نے کہا کہ آرٹیکل 184/3 کے مقدمات اور نظرثانی درخواستیں آئینی عدالت کو منتقل کیا گیا،اس کے علاوہ آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹس کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں بھی منتقل کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کو منتقل ہونے والے مقدمات کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے، سپریم کورٹ میں اس وقت 56 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔ روزانہ...
الاقصیٰ مسجد کے 87 سالہ امام شیخ عکرمہ صبری منگل کے روز یروشلم کی ایک اسرائیلی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان کے خلاف 2022 کی 2 تعزییتی تقاریر اور 2024 میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اظہارِ افسوس کے حوالے سے ’اشتعال انگیزی‘ کے الزامات پڑھ کر سنائے گئے۔ مزید پڑھیں:سعودی عرب کا اسرائیلی وزیر کی مسجد الاقصیٰ میں اشتعال انگیزی پر شدید ردعمل شیخ صبری نے اسرائیلی اقدامات کو غیرقانونی، غیرانسانی اور الاقصیٰ کی حرمت کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ مقصد فلسطینیوں کو خوفزدہ کرنا ہے۔ دفاعی وکیل خالد زبارکہ نے الزامات کو مکمل طور پر من گھڑت قرار دیتے ہوئے مزید شواہد طلب کرنے کا اعلان کیا۔ عدالت نے اگلی سماعت 6 جنوری...
6 نومبر کو استنبول میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں تعطل آ گیا ہے جس میں دہشتگرد ٹی ٹی پی کے حوالے سے افغان طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی اہم رکاوٹ تھی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کی شہ پر افغان طالبان کی ہٹ دھرمی، استنبول میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات ناکام مذاکرات میں تعطل کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان قیام امن کے لیے علاقائی ممالک خصوصاً ایران متحرک ہے جس کی وزارت خارجہ کی جانب سے علاقائی ممالک کا اجلاس بلائے کی اعلان اس سلسلے میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ اسی طرح سے برادر اسلامی ملک ترکیہ بھی اس حوالے سے سرگرم اور اس کے اعلیٰ سطحی وفد کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے کے لیے بھونکنے والے ڈرون تعینات کردیے گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جاپان کے شہر ہدا میں ریچھوں کو آبادی سے دور بھگانے کے لیے ڈرون کا استعمال شروع کیا گیاہے۔ آبادی والے علاقوں میں استعمال کیے جانے والے ڈرون اسپیکر سے لیس ہیں جن کے ذریعے شکاری کتوں کی آوازیں نکالی جاتی ہیں۔دوسری جانب ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے اور پہاڑوں کی گہرائی میں بھگانے کے لیے آتش بازی بھی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال جاپان میں اپریل سے اب تک ریچھوں کے حملوں میں 220 افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرینی صدر نے ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونے کا اعلان کردیا، جس کا مقصد روس کے ساتھ امن مذاکرات کو بحال کرنا ہے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ روس کے ساتھ امن مذاکرات کے علاوہ جنگی قیدیوں کے تبادلے کی بحالی پر بھی بات ہوگی۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسے حل تیار کیے ہیں جو ہم اپنے شراکت داروں کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
فوٹو: پی آئی ڈی وزیراعظم شریف سے امریکا میں سکھ برادری کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سے مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں، دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان آتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے،رانا اقبال پاکستان کے پہلے سکھ نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولتیں دینے کے لیے کوشاں ہیں، سکھوں کے ان مقدس مقامات پر ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ برازیل سے واپسی کے ساتھ ہی صوبے میں امن و امان کے لیے مزید ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ پنجاب حکومت نے انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا مالیاتی اور جنگی انفراسٹرکچر اکھاڑ پھینکا ہے۔ کالعدم انتہا پسند جماعت کے ٹھکانوں سے غیر قانونی جدید ترین اسلحہ، ہزاروں گولیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر جنگی ساز و سامان برآمد ہوا ہے۔ مزید پڑھیں: ٹی ایل پی کے مزید سابق ٹکٹ ہولڈرز کا جماعت سے علیحدگی کا اعلان حکومت نے احتجاج کے نام پر نفرت اور فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ کو بھی روک دیا ہے۔ کالعدم جماعت کے عہدیداروں کے 23 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں جبکہ...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم کر لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق غنویٰ بھٹو پارٹی کی چیئرپرسن، موسیٰ سعید وائس چیئرمین اور ڈاکٹر غلام حسین پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہیں۔
علی رامے: ایئر پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حکومت پنجاب سے مختلف مراعات کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے فی میٹنگ ایک لاکھ روپے معاوضے کی منظوری دے دی، جبکہ محکمہ خزانہ نے بھی اس سفارش سے اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایئر پنجاب کے اعلان کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز کی متعدد میٹنگز ہو چکی ہیں۔ حکومت نے کمپنی کے لیے 5 ارب روپے ابتدائی سرمایہ مختص کیا ہے، تاہم کمپنی کے آمدن کے ذرائع تاحال واضح نہیں ہیں۔ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈائریکٹرز کے اخراجات اور دیگر مراعات بھی حکومت ہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ویٹرنز کرکٹ اور کھیلوں کے فروغ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تجربہ کار کھلاڑی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں ویٹرنز کرکٹ کی خدمات، ملک میں کھیلوں کے فروغ اور کرکٹ کے ذریعے مثبت سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ چیئرمین فواد اعجاز خان نے گورنر سندھ کو اوور 40 ٹی20 ورلڈ کپ 2025 کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔بتایا گیا کہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 21 نومبر کو منعقد کی جائے گی، جس...
لاہور سمیت پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پابندی 22 نومبر تک برقرار رہے گی۔ اس فیصلے کے ساتھ صوبے میں تمام احتجاجی سرگرمیاں، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور عوامی اجتماعات مکمل طور پر ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کسی بھی عوامی مقام پر 4 یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کا استعمال، اور کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ...
متحدہ عرب امارات کے انسانی ہمدردی کے منصوبے ’آپریشن گیلنٹ نائٹ 3‘ نے اپنی پہلی اجتماعی شادی کی خصوصی مہم ’ثوب الفرح‘ (خوشی کا لباس) کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ اقدام امارات کی 54ویں قومی دن کی تقریبات کے موقع پر کیا گیا ہے، جس کا مقصد غزہ کی پٹی میں مشکل حالات کا سامنا کرنے والے نوجوانوں اور ان کے خاندانوں کا بوجھ کم کرنا اور انہیں خوشی اور استحکام فراہم کرنا ہے۔ مہم کے تحت مجموعی طور پر 54 جوڑے اس سوشل ویلفیئر پروگرام سے فائدہ اٹھائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل غزہ امن معاہدے کے تحت امداد پہنچانے نہیں دے رہا، اقوام متحدہ انتظامیہ کے مطابق اس اجتماعی شادی کے لیے رجسٹریشن کا عمل صرف سرکاری...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوران راولپنڈی پولیس نے بہترین سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کی قیادت میں پولیس کے 5500 سے زائد افسران و اہلکاروں نے میچ کی سیکیورٹی کے فرائض بخوبی انجام دیے۔ راولپنڈی پولیس کے موثر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی بدولت میچ کے دوران شائقین کرکٹ کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، چیف ٹریفک آفیسر اور دیگر افسران نے انتظامات کی مسلسل نگرانی کی۔ پولیس کے 350 سے زائد ٹریفک افسران نے ٹریفک کی روانی...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نیویارک سٹی کے منتخب میئر زوہران ممدانی کے ساتھ ملاقات کا انتظام کریں گے اور چاہتے ہیں کہ امریکا کے سب سے بڑے شہر کے حالات بہتر رہیں۔ مزید پڑھیں: ممدانی کا راستہ روکنے کے لیے ایرک ایڈمز میدان میں آگئے، دوبارہ الیکشن لڑنے کا اعلان ٹرمپ نے بتایا کہ ممدانی نے ملاقات کی درخواست کی ہے اور وہ واشنگٹن میں ملاقات کریں گے تاکہ شہر کے معاملات بہتر طریقے سے چل سکیں۔ ممدانی نے بھی کہا ہے کہ وہ صدر سے رابطہ کریں گے اور اس تعلق کو شہر کی کامیابی کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔ ممدانی نیویارک کے سب سے کم عمر میئر بنیں گے اور شہر کے پہلے مسلم میئر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹا ف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روڈ ٹریفک متاثرین کی یاد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں ٹریفک حادثات قیمتی جانیں نگل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری اور قوانین کی خلاف ورزی حادثات کی بنیادی وجہ ہے، جبکہ غیر تربیت یافتہ ڈرائیور اور ناقص سڑکیں بھی حادثات میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔گورنر سندھ نے زور دیا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد حادثات میں نمایاں کمی لا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے، جبکہ عوامی آگاہی مہمات حادثات کی شرح کم کرنے میں اہم کردار...
تہران (ویب ڈیسک) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ سفارت کاری اور مذاکرات کےحق میں رہا ہے۔ دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران جوہری پروگرام پر شفاف اور باوقار مذاکرات کا حامی ہے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکا منصفانہ اور برابری کی بنیاد پر جوہری مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔ عباس عراقچی نے کہا کہ جوہری مذاکرات کے لیے امریکا کی حالیہ پیش رفت باہمی مفادات کے لیے نہیں تھی، امریکا نے ابھی تک اپنے مطالبات ہی تھوپنے کی کوشش کی ہے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ان مطالبات کے آگے مذاکرات کے مواقع نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ ایران...
موسمیاتی خطرات میں پاکستان مستقل طور پر دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، مصدق ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی عالمی گرین ہاوس گیسز میں شراکت ایک فیصد سے بھی کم ہے، لیکن موسمیاتی خطرات میں پاکستان مستقل طور پر دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ برازیل کے شہر بیلیم میں جاری کوپ 30کے موقع پر منعقدہ ہائی لیول کلائمیٹ فنانس ڈائیلاگ میں خصوصی ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی بحران محض مالی معاونت کا معاملہ نہیں بلکہ موسمیاتی انصاف کا تقاضا ہے۔موجودہ عالمی موسمیاتی...
— فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے، انتہا پسندی اور پرتشدد تنازعات کے اس دور میں رواداری اور برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ نفرت، عدم برداشت اور نااتفاقی کا خاتمہ محبت، برداشت اور اتفاق کے ساتھ ہی ممکن ہے، آئیے آج ہم دنیا کو رواداری کے ساتھ سب کے رہنے کے لیے ایک بہتر جگہ بنانے کا عہد کریں۔مریم نواز نے کہا کہ دنیا پہلے ہی عدم برداشت کے باعث بے شمار مسائل...
توہمات پر یقین رکھنے والے اقتدار میں آئیں تو سلامتی کے لیے خطرہ بنتے ہیں، خواجہ آصف کا عالمی جریدے کے مضمون پر ردعمل
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے سیاسی اثرات سے متعلق کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتا، تاہم ان کے خیال میں پاکستان تحریک انصاف اس کے خلاف عدالت سے رجوع نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان کے مطابق پی ٹی آئی کی پوری سیاست اس بات پر ٹکی ہوئی ہے کہ عمران خان جیل میں رہیں تاکہ ان کی دکان چلتی رہے، رپورٹ نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ عمران خان توہمات پر یقین رکھتے تھے، اور ایسے شخص کے اقتدار میں آنے سے ملک کو شدید نقصان پہنچا۔ یہ بھی پڑھیے: جسٹس منیر سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251116-01-10 ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔روس کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام ہماری بڑی ترجیح ہے، پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی نہ صرف روس بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، سرحدی کشیدگی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، مذاکرات ہی مسئلے کا پائیدار حل ہیں۔ترجمان روسی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں اہم شراکت دار ہیں، ہم ثالثی کی پیشکش کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ...
ماسکو: روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتے تناؤ کو کم کرنے کے لیے دونوں ملکوں کو ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریا زخارووا نے کریملن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ خطے میں استحکام کا قیام روس کی اولین ترجیح ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایران نے بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان اور افغانستان کو خطے کے اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان سرحدی کشیدگی علاقائی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ زخارووا کا مزید کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مودی الیکشن مہم کے دوران عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے لاشوں پر سیاست کرتا ہے۔ الیکشن کے موقع پر فالس فلیگ آپریشن لازمی ہے اس کا مقصد پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنا ہے اور عوامی جذبات کو بھڑکانہ ہے۔ گزشتہ دنوں دہلی کے ایک مصروف تجارتی علاقے میں ہونے والے دھماکے نے نہ صرف عوام کو خوف اور اضطراب میں مبتلا کر دیا بلکہ بھارت کے سیاسی و انتخابی منظرنامے میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ چونکہ یہ واقعہ بہار اسمبلی انتخابات سے محض چند روز قبل پیش آیا، اس لیے سماجی ذرائع ابلاغ اور بعض غیر رسمی سیاسی حلقوں نے اسے محض اتفاق قرار دینے کے بجائے ایک ’’فالس فلیگ‘‘ یا جھوٹا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی تہران میں ہزاروں افراد نے مسجد میں جمع ہوکر بارش کے لیے دعائیں کیں، کیونکہ ایران دہائیوں کی بدترین خشک سالی کا شکار ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ دارالحکومت میں اس سال بارش کا ریکارڈ ایک صدی میں سب سے کم رہا ہے، اور ایران کے نصف صوبوں میں مہینوں سے ایک قطرہ بھی بارش نہیں ہوئی۔پانی کی کمی کے پیش نظر، حکومت نے تہران کی ایک کروڑ کی آبادی کے لیے پانی کی سپلائی کو وقفے وقفے سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ استعمال محدود کیا جا سکے۔جمعہ کے روز مرد و خواتین ایرانی دارالحکومت کی امام زادہ صالح مسجد میں جمع ہوئے اور رب کے حضور بارش...
ماسکو: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیےروس نے ثالثی کی پیشکش کر دی۔ میڈیاذرائع کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام ہماری ترجیح ہے، پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی نہ صرف روس بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔ ذرائع کے مطابق ماریہ زخارووا نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، سرحدی کشیدگی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، مذاکرات ہی مسئلے کا پائیدار حل ہیں۔ پاکستان اور افغانستان دونوں اہم شراکت دار ہیں، ثالثی کی پیشکش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں مذاکرات کے کئی دور ہو...
کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے ریاست بہار کے انتخابات میں شکست کے بعد دہلی میں پارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کی ہے، جس میں الیکشن میں ہونے والی شکست کا جائزہ لیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک ارجن کھڑگے نے ہفتہ کو اپنی رہائشگاہ پر پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس بلایا، جو بہار اسمبلی کے انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی کا پہلا اجلاس تھا۔ مزید پڑھیں: بہار الیکشن: مودی کو سخت مقابلے کا سامنا، عوام بے روزگاری اور ووٹر فہرستوں پر سراپا احتجاج اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، تنظیم کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ یہ اجلاس اس وقت ہوا جب ’این ڈی اے‘ نے ریاست بہار میں...
پارک روڈ پر شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لئے 3 پلوں کی تعمیر کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پارک روڈ پر پیدل چلنے والوں،طلبہ اور خواتین و معمر شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لئے 3 پلوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیدل چلنے والوں کو سنگلز فری کوریڈور کے قیام کے بعد پارک روڈ پر مختلف حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد اب شہزاد ٹاؤن سمیت 3 مختلف جگہوں پر پیدل چلنے والوں کے لیے پل کی تعمیر کا فیصلہ کیاگیا ہے اور سی ڈی اے نے اس حوالے سے ٹینڈرنگ کا عمل اور ٹھیکے کی منظوری کا مرحلہ شروع...
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بہار ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے نتائج پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے انتخابات میں فتح حاصل نہیں کر سکے جو شروع سے ہی منصفانہ نہیں تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ نتیجہ واقعی حیران کن ہے اور کانگریس سمیت اپوزیشن اتحاد ان نتائج کا گہرائی سے جائزہ لے گا۔ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ ان کی جدوجہد آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہے اور وہ جمہوریت کو بچانے کے لیے اپنی کوششوں کو مزید مؤثر بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی حقوق اور شفاف انتخابی عمل کے لیے وہ مسلسل کام جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ بہار میں ریاستی اسمبلی...
کراچی کی مختلف جامعات اور مدارس کے 400 سے زائد طلباء و طالبات نے پاکستان رینجرز (سندھ) کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق شرکا کو پاکستان رینجرز (سندھ) کی بنیادی ذمہ داریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔ معلوماتی دورے کے دوران رینجرز کے اسپیشل دستوں نے دہشتگردی سے نبرد آزما ہونے کے لیے مختلف مشقوں اور ڈرلز کے مظاہرے پیش کیے۔ بعد ازاں شرکاءنے رینجرز شوٹنگ اور سیڈل سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں بارڈر پر ہونے والی اونٹ بردار پیٹرولنگ اور فائرنگ کے مظاہرے دکھائے گئے۔ خصوصی نشست میں شرکاءنے سیکیو رٹی کے حوالے سے ڈی جی رینجرز(سندھ) سے مختلف معاملات پر سوال و جواب بھی کیے۔ طلباء و طالبات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(پ ر) جمعیت علماء پاکستان یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما محمد عثمان سیالوی ایڈووکیٹ نے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی، جس میں اہم قومی، سیاسی اور مسلکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران رہنماؤں نے زور دیا کہ پرامن اہلسنّت کو دیوار سے لگانا بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن عوام، علماء اہلسنّت اور دینی مراکز کے خلاف کاروائیاں اور دباؤ افسوس ناک ہیں، اہلسنّت پاکستان میں سواد اعظم ہیں، لہٰذا حکومت کو فوری طور پر امتیازی اقدامات ختم کرنے چاہئیں۔سانحہ مریدکے کے حوالے سے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ایک آزادانہ اور غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، جو تمام حقائق عوام کے سامنے لائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر محنت سعید غنی نے جناح اسپتال کے سربراہ پروفیسر شاہد رسول کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جناح اسپتال کے سربراہ پروفیسر شاہد رسول کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد کا شمار ملک کے بہترین سرجنز میں ہوتا تھا۔ ڈاکٹر شاہد رسول کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی۔ وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے جناح اسپتال کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میرپورخاص ضلع میں خواتین پر تشدد، خواتین اور بچیوں کی جنسی زیادتیوں کے واقعات میں مسلسل پر انتظامیہ خواب خرگوش سے بیدار ہوگئی ، واقعات کی روک تھام کے لیے تشکیل کردہ ضلعی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو کی سربراہی میں سب کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا یہ کمیٹی ضلع بھر میں خواتین پر ہونے والے تشدد کے واقعات اور خواتین اور بچیوں کی جنسی زیادتیوں کے واقعات کے روک تھام کے لیے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں میں آگاہی دینے اور احتیاطی اقدامات اٹھانے کے لیے کام کرے گی اور مستقبل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں چھے نومبر کو شروع ہونے والے مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہو گئے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا تھا کہ اس وقت پاک افغان مذاکرات میں مکمل ڈیڈ لاک ہے، مذاکرات ختم ہو چکے ہیں، اگلے دور کا کوئی پروگرام نہیں، پاکستانی وفد کا خالی ہاتھ واپس آنا اس بات کی دلیل ہے کہ ثالثوں کو بھی اب افغانستان سے امید نہیں، انہیں ذرا بھی امید ہوتی تو وہ کہتے کہ آپ ٹھیر جائیں، ثالث کہتے تو پاکستانی وفد رک جاتا، مذاکرات میں افغان وفد پاکستانی موقف سے متفق تھا تاہم لکھ کر دینے پر راضی نہ تھا جبکہ دوحا اور استنبول میں...
حافظ نعیم الرحمن کا عوامی کنونشن: بدلے نظام کے لیے جماعت اسلامی کی تحریک کی شروعات، عوامی نمائندگی اور حقیقی تبدیلی کا وعدہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی نظام گلی گلی تک بگاڑ کا شکار ہے اور موجودہ پارٹیاں صرف خاندان، وراثت اور وصیت کے نام پر چل رہی ہیں، پیپلز پارٹی ایک خاندان اور چالیس وڈیروں کا نام ہے، جو گاؤں دیہاتوں میں عوام کو محکوم اور شہروں میں قبضہ جمانے کی کوشش کر رہی ہے، اسی طرح چند چوہدریوں، سرداروں اور جاگیرداروں نے قوم کو غلام ابن غلام بنا رکھا ہے، جبکہ افسر شاہی، استحصال اور ظلم کے نظام میں عوام محصور ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت پروفیسر عبدالغفور احمد روڈ، گلستان جوہر میں منعقدہ ”بدل دو نظام عوامی کنونشن“ میں خطاب کرتے...
تاجک وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابرزادہ امام علی عبداللہ رحیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں ممالک نے دونوں افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران فوجی تربیت، انسدادِ دہشتگردی اور علاقائی امن و استحکام...
ویب ڈیسک : حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہش مندوں کے لیے اہم اعلان کردیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے اعلان کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔ اس سلسلے میں 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے تاکید کی ہے کہ سرکاری عازمین کرام حج واجبات کی دوسری قسط کل تک لازمی جمع کروائیں اور درخواست گزار منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ضرور حاصل کریں۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 14نومبر ، 2025
اسلام آباد:حکومت کی جانب سے سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہش مندوں کے لیے اہم اعلان کردیا گیا.ترجمان وزارت مذہبی امور کے اعلان کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔ اس سلسلے میں 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے۔وزارت مذہبی امور نے اپنے اعلان میں تاکید کی ہے کہ سرکاری عازمین کرام حج واجبات کی دوسری قسط کل تک لازمی جمع کروائیں اور درخواست گزار منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ضرور حاصل کریں۔
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہش مندوں کے لیے اہم اعلان کردیا گیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے اعلان کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔ اس سلسلے میں 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے اپنے اعلان میں تاکید کی ہے کہ سرکاری عازمین کرام حج واجبات کی دوسری قسط کل تک لازمی جمع کروائیں اور درخواست گزار منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ضرور حاصل کریں۔
برطانوی وزیر کی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر سے ملاقات: انتخابات، غیرقانونی ہجرت اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت
بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے یقین دلایا ہے کہ آئندہ سال کے اوائل میں ہونے والے عام انتخابات آزاد، منصفانہ اور شمولیتی ہوں گے۔ یہ یقین دہانی انہوں نے جمعرات کی شام ڈھاکا کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنا میں برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی بیرونس جینی چیپ مین سے ملاقات کے دوران کرائی۔ انتخابات، ہجرت، تجارت اور روہنگیا بحران دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں کئی اہم امور پر گفتگو کی، جن میں آئندہ فروری کے عام انتخابات، غیرقانونی ہجرت، تجارت و سرمایہ کاری، روہنگیا بحران اور بحری و فضائی شعبوں میں تعاون کے امکانات شامل تھے۔ پروفیسر یونس نے کہا کہ قومی انتخابات فروری کے پہلے نصف میں وقتِ مقررہ پر ہوں...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیاسی، قانونی اور انتظامی معاملات پر اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے آغاز میں وزیرِاعلیٰ نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی کے حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، خصوصاً سی سی ٹی وی فوٹیج جمع کرکے ذمہ داروں کا تعین کرے گا اور اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن امن ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز امن جرگے میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے...
’بونا بھی تو ہے‘ جنوبی افریقی کپتان کے خلاف نامناسب جملے پر بمراہ مشکل میں؟ پابندی کے مطالبات بڑھ گئے
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایڈن گارڈنز میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوران بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ایک غیرضروری تبصرے کے باعث شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بمراہ کو ایل بی ڈبلیو کی اپیل کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کے حوالے سے ایسا جملہ (’بونا بھی تو ہے‘) کہتے ہوئے سنا گیا جسے مداحوں نے ’قد پر ذاتی تنقید‘ قرار دیا ہے۔ مزید پڑھیں: جسپریت بمراہ نے بولنگ رفتار بڑھانے کے لیے کون سے پاپڑ بیلے؟ سابق بھارتی بولنگ کوچ کے انکشافات اس کلپ کے منظر عام پر آتے ہی شائقین نے بمراہ کے رویے کو کھیل کی اسپرٹ کے خلاف قرار دیا، جبکہ کئی صارفین نے آئی...
پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی سیریز کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں دوسرے ڈے نائٹ ون ڈے میچ میں آج دن دو بج کر 30 منٹ پر راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔خالد ہمدانی کے مطابق فیض آباد سے ڈبل روڈ ٹرن تک سٹیڈیم و روٹ کے گرد ہوٹلز بند رکھوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہاسٹلز کی ٹیکنیکل سوئیپنگ کرکے رہاہشیوں کی از سر نو تصدیق کی گئی۔ریڑھی بانوں و فروٹ اور اشیاء خورد و نوش...
احمد منصور :تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابرزادہ امام علی عبداللہ رحیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں ممالک نے دونوں افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران فوجی تربیت، انسدادِ دہشتگردی اور علاقائی امن و استحکام جیسے اہم شعبوں پر بھی اتفاق...
پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی سیریز کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں دوسرے ڈے نائٹ ون ڈے میچ میں دن دو بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ خالد ہمدانی کے مطابق فیض آباد سے ڈبل روڈ ٹرن تک اسٹیڈیم و روٹ کے گرد ہوٹلز بند رکھوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہاسٹلز کی ٹیکنیکل سوئیپنگ کرکے رہاہشیوں کی از سر نو تصدیق کی گئی۔ ریڑھی بانوں و فروٹ اور اشیاء خورد و نوش کے ٹھیلوں...
---فائل فوٹو آئینی عدالت کے 6 ججوں کی تقریبِ حلف برداری کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق تقریبِ حلف برداری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کیے گئے ہیں جہاں آئینی عدالت کے 6 ججز حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سےحلف لیں گے، حلف برداری تقریب کے لیے ممکنہ وقت 11 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سےقبل آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے، صدرآصف علی زرداری آئینی عدالت کے سربراہ سے حلف لیں گے۔
سیر و سیاحت کے شوقین پاکستانیوں کے لیے کم خرچ میں دنیا دیکھنے کے وسیع موقع موجود ہیں، ان میں چند اہم اور قابلِ ذکر ممالک شامل ہیں جو نہ صرف ثقافتی لحاظ سے دلچسپ ہیں بلکہ ویزا کے لحاظ سے بھی نسبتاً آسان آپشن فراہم کرتے ہیں۔ ایران پاکستانی مسافروں کے لیے سب سے سستا اور قریبی ملک سمجھا جاتا ہے۔ یہاں رہائش، کھانا، اور آمدورفت کے اخراجات بہت کم ہیں۔ ایران کی تاریخی مساجد، بازار، اور پرانی تہذیب سے تعلق رکھنے والی عمارات سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔ یومیہ اخراجات عموماً 25 سے 40 امریکی ڈالر (تقریباً 7,000 سے 11,000 پاکستانی روپے) کے درمیان ہوتے ہیں۔ ویزا کے لیے اگرچہ کچھ شرائط ہیں، لیکن عمومی...
کراچی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے گلستان جوہر میں "بدل دو نظام" کے عنوان سے ہونے والے عوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے موجودہ سیاسی اور اقتصادی نظام پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سودی نظام مسلط ہے جو اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کی خلاف ورزی ہے اور یہ نظام ملک کی معیشت اور عوامی فلاح کے لیے تباہ کن ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اسٹاک مارکیٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ معیشت کو نہیں بلکہ سٹے اور جوے کو فروغ دیتی ہے جو ملک کی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ اسی طرح انہوں نے پاکستان میں آئی ٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) ایس ای سی پی اور پاکستان بیورو آف اسٹاٹسٹکس (پی بی ایس) نے 11 نومبر 2025 کو ایک ایم او یو پر دستخط کیے۔ یہ دستخط ڈیٹا فیسٹ 2025 کے موقع پر کئے گئے۔ اس ایم او یو کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے، صلاحیتوں کے فروغ اور ڈیٹا شیئرنگ کے ذریعے تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔یہ معاہدہ ایک فریم ورک قائم کرتا ہے جو معلومات کے خودکار تبادلے کو آسان بنائے گا، تاکہ تجزیاتی، شماریاتی اور تحقیقی مقاصد کے لیے تصدیق شدہ اور براہِ راست ڈیٹا تک رسائی ممکن ہو۔ یہ تعاون ثبوت پر مبنی پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کو بہتر بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے اور قومی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کے انتخابی کمیشن نے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا،جس کے تحت وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی زیر قیادت اتحاد نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ کمیشن کے مطابق السودانی کے اتحاد نے منگل کے دن ہونے والے انتخابات میں 13.17 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔ انتخابی کمیشن کے اہلکاروں نے بتایا کہ شیاع السودانی نے انتخابات میں پہلے نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ یہ السودانی کا دوسرا دور حکومت ہوگا۔ تاہم بہت سے نوجوان ووٹرز ان انتخابات کو بس ایک ایسا موقع سمجھتے ہیں جس میں موجودہ سیاسی جماعتیں عراق کے تیل کی رقم آپس میں تقسیم کرنے کے لیے میدان میں ہیں۔اپنے بیان میں السودانی نے خود کو ایسے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور، سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ خاں نے سپریم کورٹ کے مستعفی ہونے والے ججز کے حوالے سے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ججز قابلِ احترام ہیں، تاہم ان کے استعفے کے پیچھے سیاسی اور ذاتی ایجنڈے کارفرما تھے۔اپنے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ مستعفی ججز نے اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیے ہمیشہ کوششیں کیں اور ان کے استعفے میں یہ وضاحت شامل نہیں تھی کہ کس طرح 27ویں آئینی ترمیم آئین پر حملہ ہے۔ ان کے مطابق، یہ استدلال ججز کے موقف کی بنیاد نہیں بنتا۔وزیرِ اعظم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور، سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ استعفیٰ دینے والے ججز قابلِ احترام ہیں۔ ہمارا مؤقف تھا کہ مستعفی ججز کا سیاسی اور ذاتی ایجنڈا تھا۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مستعفی ججز اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیے کوششیں کرتے رہے ہیں۔وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ مستعفی ججز استعفے میں ایک چیز بھی نہیں بتاسکے کہ کس طرح 27ویں ترمیم آئین پر حملہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں حکومتی اور اپوزیشن کے 2، 2 اراکین ہیں، جوڈیشل کمیشن میں عدلیہ کے 5 سینئر ترین ججز اور بار و سول سوسائٹی کا ایک ایک نمائندہ بھی...
سٹی 42 : تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل سوبرزادہ امام علی عبدالرحیم نے آج اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تاجکستان کی عسکری اور سول قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں تاجکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور کے علاوہ دفاعی تعاون میں اضافے کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس بات پر روشنی...
اسموگ کے خاتمے کے لیے ادارہ تحفظِ ماحولیات نے فیصلہ کیا ہے کہ گرین اسٹیکر کے بغیر گاڑیاں اب سڑکوں پر نہیں چل سکیں گی۔ پنجاب بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر صوبائی ادارہ تحفظِ ماحولیات (ای پی اے پنجاب) نے گاڑیوں کے اخراج (ایمیشن) کے معائنے کو لازمی قرار دیتے ہوئے سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب ’کوپ کانفرنس‘ میں اسموگ پر بھارت سے آلودگی کا معاملہ اٹھائیں گی ای پی اے کے ترجمان ساجد بشیر کے مطابق 15 نومبر 2025 کے بعد گرین اسٹیکر کے بغیر کوئی بھی گاڑی موٹروے یا شہروں کے داخلی راستوں پر داخل نہیں ہو سکے گی۔ اس اقدام کا مقصد دھواں اور...
وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ ’سیکیور نیبر ہوڈ‘ کے نام سے سروے شروع کیا جارہا ہے، جس کے بعد انتظامیہ کو معلوم ہوگا کہ وفاقی دارالحکومت میں کس جگہ پر کون رہ رہا ہے۔ نیبرہوڈ سروے کیا ہے؟ نیبرہوڈ سروے سے مراد کسی مخصوص علاقے یا محلے کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کا ایک منظم عمل ہے۔ اس کا مقصد وہاں کے رہائشیوں، سہولیات، ماحول، مسائل اور ضروریات کے بارے میں درست معلومات حاصل کرنا ہوتا ہے تاکہ علاقے کی منصوبہ بندی اور حفاظت کو بہتر بنایا جا سکے۔ حفاظتی اداروں کے لیے بنیادی مددگار ذریعہ یہ سروے سیکیورٹی کے نقطۂ نظر سے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ اس کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے...
صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و تعمیراتِ عامہ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبے صوبے کی معیشت اور عوام کی زندگیوں میں واضح بہتری کا سبب بن رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوسٹل ہائی وے، روہڑی گڈو بیراج روڈ، مہران ہائی وے، ٹنڈو الہیار تا ٹنڈو آدم سڑک، اور سانگھڑ تا روہڑی شاہراہ صوبے کے اہم اور اسٹریٹجک نوعیت کے منصوبے ہیں جو معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنیں گے۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ہائی وے اور سڑکوں کی تعمیر کے یہ منصوبے علاقائی اور بین الصوبائی روابط کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے، جس سے تجارت، زراعت، اور صنعتی شعبوں کو فروغ...
پنجاب کے کالجز کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام سرکاری و نجی کالجز کو سخت سیکیورٹی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق کالجز میں صرف ایک مرکزی دروازے سے داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ دیگر تمام داخلی راستے بند رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سیکیورٹی میں اضافہ طلبا اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر وقت اپنے شناختی کارڈ ساتھ رکھیں، جب کہ کالجز میں بغیر اسٹیکرز کے گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کالجز کو...
پنجاب حکومت نے کالجز میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے حکم پر محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو کالجز میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سرکاری مراسلے کے مطابق کالجز میں درج ذیل اقدامات کیے جائیں گے: کالجز میں داخلے کے لیے ایک مرکزی گیٹ فعال ہوگا، جبکہ دیگر تمام دروازے بند رکھے جائیں گے۔ داخلے کے وقت تمام بیگز اور گاڑیوں کی جانچ کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن اور توثیق کا عمل روک دیا داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹرز نصب کیے جائیں گے۔ طلبا اور عملے کو ہر وقت شناختی کارڈز ساتھ رکھنے ہوں گے۔ اسٹیکرز کے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا و اساتذہ کے ساتھ نشست، پاک فوج کی قربانیوں اور سوشل میڈیا آگاہی پر گفتگو
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کانونٹ جیسس اینڈ میری، بیکن ہاؤس اور روٹس سکول سسٹم کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا، جس میں افواجِ پاکستان کے آپریشنل امور اور داخلی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر پرنسپل کانونٹ جیسس اینڈ میری سکول نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ نشست کے دوران طلبا اور اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہمیں آرمی سے بات چیت کا موقع ملا۔ مزید پڑھیں: بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو ان کا کہنا تھا کہ...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ضلع کچہری میں خودکش دھماکے کے بعد فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کو آج دوبارہ کھول دیا گیا، جہاں معمول کی عدالتی کارروائیاں بحال ہو گئیں، تاہم خوف و تشویش کی فضا برقرار ہے۔ دھماکے کے افسوس ناک واقعے کے بعد وکلا، کلرکس اور سائلین بڑی تعداد میں کچہری پہنچے، جہاں سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عدالت کے اندر اور باہر غیرمعمولی حفاظتی انتظامات کیے ہیں اور داخلے کے تمام راستوں پر پولیس، رینجرز اور سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ وکلا کے کلرکس کو صرف اپنے آفیشل کارڈ دکھانے کے بعد اندر آنے کی اجازت دی جارہی ہے جب کہ عام سائلین کو مکمل تلاشی، اندراج اور...
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے منعقدہ امن جرگے میں شریک تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے قیامِ امن کے لیے صوبے کی داخلی سلامتی پولیس کے سپرد کرنے، دہشتگردی کے خاتمے اور مستقل امن کے لیے صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لے کر حکمتِ عملی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقدہ اس جرگے میں 400 شخصیات کو دعوت دی گئی تھی، جبکہ گورنر خیبر پختونخوا سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی شرکت کی۔ مزید پڑھیں: امن جرگہ کے حوالے سے فائنل ڈرافٹ تیار، تمام فریقین کو اعتماد میں لے لیا گیا، شفیع جان جرگے کا اعلامیہ امن جرگہ قریباً 7 گھنٹے جاری رہا، جس میں تمام قائدین کو اپنی تجاویز پیش کرنے کے لیے...
پاکستان، افغانستان ہمسایہ برادر اسلامی ممالک ہیں، ہمسائے بدلے نہیں جاسکتے، لیکن 14اگست 1947میں پاکستان آزاد ہوا تو افغانستان کے سیکولر حکمرانوں نے پاکستان کو تسلیم کرنے کے بجائے مشرک ریاست ہندوستان کو دوست اور پاکستان کو اپنا دشمن سمجھا، اور ایک دہائی کے بعد پاکستان کو بطور ریاست تسلیم کیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی رکنیت کے لیے درخواست دی تو پاکستان کی شمولیت کے خلاف ووٹ دیا، اس دشمنی کی بنیادی وجہ ڈیورنڈ لائن کو بنایا گیاہے‘ بہر حال حکومتوں کی پالیسیاں جو بھی رہیں لیکن کلمہ طیبہ کے لڑی میں پروئے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان محبت، اخوت، رواداری اوربھائی چارے کی فضا کبھی مکدر نہیں ہوئی۔ ہر مسلمان ملک کی طرح افغانستان میں بھی سیکولر...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایک تکنیکی وفد ملک کے پبلک فنانس مینجمنٹ اور بجٹ اصلاحات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد مالیاتی پالیسیوں، آڈٹ کے طریقوں اور اخراجات میں شفافیت کو بہتر بنانے کے اقدامات پر سرکاری حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کرے گا۔ تکنیکی وفد کو پبلک فنانس منیجمنٹ پلان کی نگرانی کیلئے کمیٹی کی تشکیل سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم نے گزشتہ دس سال کے دوران جاری کردہ ضمنی گرانٹس کا آڈٹ کرانے مطالبہ کررکھا ہے جس میں فنڈز کے استعمال کے بارے میں جوابدہی...
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق علی رضا رشیدیان سعودی وزیرِ حج و عمرہ کی دعوت پر اس وقت مملکتِ عرب میں موجود ہیں۔ انہوں نے صالح بن ابراہیم الرشید سے ملاقات میں حج انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے زائرین کی اوسط عمر اور گرم موسم کو مدِنظر رکھتے ہوئے منیٰ سے مقامِ رمیِ جمرات تک راستہ مختصر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ تجویز سعودی حکام کی جانب سے خیرمقدم اور عملی جائزے کے وعدے کے ساتھ قبول کر لی گئی۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق علی رضا رشیدیان سعودی وزیرِ حج و عمرہ کی دعوت پر اس وقت مملکتِ سعودی عرب میں موجود ہیں۔ انہوں نے صالح بن ابراہیم الرشید سے ملاقات...
تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابرزادہ امام علی عبدالرحیم نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) سے ملاقات کی۔ دونوں جانب سے دوطرفہ دلچسپی کے وسیع امور، خاص طور پر موجودہ عالمی اور علاقائی سیکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلیٰ حکام نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کے دائرہ کار اور سطح کو مزید بڑھانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کیساتھ عسکری تعلقات کے لیے خدمات، جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اعزاز سے نوازا گیا چیئرمین JCSC نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان بطور بھائی ممالک دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ناسور کا پائیدار اور مستقل حل نکالنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم بار بار امن کی بات کرتے ہیں، جو بعض لوگوں کو پسند نہیں آتی، مگر امن تب ہی ممکن ہے جب دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ بند کمروں کے فیصلوں سے امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔ ’سیاسی لوگوں کو ساتھ بیٹھا کر پالیسی بنائی جائے جس پر عملدرآمد ہو گا تو حل بھی نکلے گااور سب کو قابل قبول ہو گی۔ وہ پالیسی نہ بنائی جائے جس کے 3 سال بعد ہمیں بتایا جائے کہ جی! دہشتگردی سر اٹھا رہی ہے۔...
اقوام متحدہ کے سالانہ ماحولیاتی سربراہی اجلاس (کوپ30) میں درجنوں مقامی قبائلیوں پر مشتمل مظاہرین نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر ان کی سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپ ہوئی۔ یہ واقعہ برازیل کے شہر بیلم میں پیش آیا، جہاں دنیا بھر کے نمائندے اقوام متحدہ کے اس اہم ماحولیاتی اجلاس میں شریک ہیں۔ مقامی باشندوں نے ماحولیاتی تحفظ اور جنگلات کے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: 1990 کی دہائی میں کی گئی ماحولیاتی پیش گوئیاں درست ثابت، سیٹلائٹ تصاویر سے بڑا انکشاف ٹوپینامبا قبیلے کے رہنما گل مار نے کہا کہ ہم اپنی زمینوں کو زرعی کاروبار، تیل کی تلاش، غیر قانونی کان کنی اور لکڑی کے کاروبار سے آزاد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیلم: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو مل کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ یہ چیلنج کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا ہے۔برازیل کے شہر بیلم میں منعقدہ کاپ 30 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب پانچ دریاؤں کی سرزمین ہے لیکن حالیہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے صوبے کو شدید متاثر کیا ہے، پنجاب حکومت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ماحول کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صوبے کے ہر گلی، محلے اور علاقے میں صفائی کو یقینی بنایا جا رہا ہےجبکہ آلودگی پھیلانے والی...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں کہا ہے کہ صوبے کے امن، ترقی و خوش حالی کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا نمائندہ وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، وفد میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، محبوب شاہ اور دیگر شامل تھے۔ پی ٹی آئی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو صوبائی اسمبلی میں امن جرگے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی اور گورنر سے کہا کہ صوبے کے آئینی سربراہ ہونے کے ناطے امن جرگہ میں آپ کی شرکت و رہنمائی...
قومی احتساب بیورو (نیب) اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے منی لانڈرنگ، کرپشن اور مالی جرائم کے خاتمے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ منگل کے روز نیب کے قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر گریم بگر نے نیب ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ این سی اے کے وفد میں گراہم آرر، اوون کینیڈی، پال ہیملٹن ٹویڈیل اور مچل ٹپ شامل تھے۔ نیب کی جانب سے غلام صفدر شاہ، محمد طاہر، عثمان کریم خان اور دیگر افسران موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: 2 سال 7 ماہ میں 8 کھرب 40 ارب روپے کی ریکوری کی، بدعنوانی ختم ہو جائے تو قرضہ لینے کی ضرورت نہیں، چیئرمین نیب...
پاکستانی میڈیا سے گفتگو میں ثالثی کرنے والے ممالک کے کردار، خصوصاً ترک صدر رجب طیب اردوان کے کردار کو مثبت قرار دیتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے دوران طالبان نے بعض نکات زبانی طور پر قبول کیے تھے، لیکن وہ تحریری ضمانت دینے پر آمادہ نہیں ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر ثالثی کرنے والے ممالک ترکیہ اور قطر کی جانب سے درخواست کی جائے تو اسلام آباد طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ خبر رساں ادارہ تسنیم کے علاقائی دفتر کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر ترکیہ اور قطر تجویز دیں تو پاکستان اور طالبان کے درمیان...
سعودی عرب کی جانب سے حج 1447ہجری کے لیے بروقت اقدامات جاری ہیں۔ سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے گزشتہ روز حج دفاتر کے سربراہوں کے ساتھ 5ویں حج کانفرنس اور نمائش کے موقع پر نصف سالانہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں اسلامی ممالک کے 100 سے زائد وزرا، مفتیانِ اعظم اور حج دفاتر کے سربراہوں نے شرکت کی، اجلاس میں حج 1447 ہجری کے لیے تیاریوں، حجاج کی خدمت کے لیے تنظیمی اور عملی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا وزیر حج اس موقع پر گزشتہ حج سیزن میں کامیابی کے لیے حج دفاتر کی کاوشوں اور تعاون...
خیبرپختونخوا کے علاقے وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے کے بعد تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفظات ریسکیو کرلیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب آپریشن جامع طریقے سے حتمی انجام کو پہنچایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ آخری خارجی دہشتگرد کو ہلاک کرنے تک سیکیورٹی آپریشن جاری رہے گا، تمام طلبہ اور اساتذہ کے حوصلے بلند ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کیڈٹ کالج وانا میں خود کش حملہ ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ کالج کی عمارت میں موجود 3 دہشتگردوں کو محصور کرکے ان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سے قبل کالج کی عمارت سے ریسکیو کیے گئے طلبا کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں بتایا گیا...
عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ اس ترمیم میں عوام کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا، بلکہ عدالتوں کو انتظامیہ کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔ اب لوگوں کو انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم سے عدالتیں انتظامیہ کے ماتحت کردی گئی ہیں، اب صرف اللہ کی عدالت باقی رہ گئی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 27ویں آئینی ترمیم کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے...