سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہشمندوں کیلیے اہم اعلان؛ کل آخری دن
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
حکومت کی جانب سے سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہش مندوں کے لیے اہم اعلان کردیا گیا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے اعلان کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔ اس سلسلے میں 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے۔
وزارت مذہبی امور نے اپنے اعلان میں تاکید کی ہے کہ سرکاری عازمین کرام حج واجبات کی دوسری قسط کل تک لازمی جمع کروائیں اور درخواست گزار منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ضرور حاصل کریں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام بابا گورو نانک دیو جی کے556ویں جنم دن کی تقریبا ت
جنم دن بابا گورو نانک دیو جی سکھ یاتریوں کی واپسی متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام بابا گورو نانک دیو جی کے556ویں جنم دن کی تقریبا ت جنم دن بابا گورو نانک سکھ یاتریوں کا دورہ پاکستان مکمل بھارت سے 10 روزہ مذہبی یاترا پر آئے 2 ہزار سکھ یاتری آ ج واپس رواپس روانہ ہوں گے واہگہ بارڈر پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق سکھ یاتریوں کو الوداع کریں گے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ سکھ یاتریوں کو رخصت کریں گے سکھ یاتریوں نے حکومتِ پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے شاندار انتظامات پر اظہار اطمینان سکھ یاتری پاکستان میں ہمیں اپنے گھر جیسا پیار اور سکون ملا ہے۔ سکھ یاتری پاکستان میں گوردواروں کو محبت، خلوص اور احترام کے ساتھ محفوظ رکھا گیا ہے، سکھ یاتری حکومت پاکستان نے مہمان نوازی سےانسانیت کا اصل پیغام دیا بھارتی سکھ یاتری واپس پر اظہار خیال یاتریوں نے گردوارہ پنجا صاحب گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب اور گردوارہ کرتار پور نارووال کی اترا کی۔ دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کی خصوصی مہمان نوازی کی گئی ۔ پاکستان کی اعلی مہمان نوازی کی روایات سکھ یاتریوں کے لیے امن۔ محبت کا پیغام ہے ناصر مشتاق پاکستان میں سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی مکمل آزادی ہے۔ نا صر مشتاق یاتریوں نے مکمل تحفظ کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کیں۔ناصر مشتاق کرتارپور راہداری پاکستان کے بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے عزم کی عالمی سطح پر روشن مثال ہے۔ ناصر مشتاق حکومت پاکستان نے مذہبی یاترا کے لیے کبھی کسی سکھ کا ویزا رد نہیں کیا ۔