پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کےلئے روس نے ثالثی کی پیشکش کردی
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
ماسکو: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیےروس نے ثالثی کی پیشکش کر دی۔
میڈیاذرائع کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام ہماری ترجیح ہے، پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی نہ صرف روس بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔
ذرائع کے مطابق ماریہ زخارووا نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، سرحدی کشیدگی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، مذاکرات ہی مسئلے کا پائیدار حل ہیں۔ پاکستان اور افغانستان دونوں اہم شراکت دار ہیں، ثالثی کی پیشکش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں، دوحہ مذاکرات کے نتیجے میں جنگ بندی ہوئی تھی مگر استنبول میں مذاکرات کے دو ادوار میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔
ترک صدر نے آذربائیجان میں اعلان کیا تھا کہ وہ پاک افغان کشیدگی میں کمی کے لیے اپنا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان بھیجیں گے۔ جبکہ ایران کے وزیر خارجہ نے بھی پاکستانی ہم منصب سے کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کی تھی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پاکستان اور افغانستان ثالثی کی پیشکش
پڑھیں:
دہشت گردی دنیا کےلئے بڑا خطرہ،جس کے خلاف افواج پاکستان اور قوم متحد ہے: وزیراعظم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے، دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور پاکستانی قوم متحد ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شاہ چارلس سوم سالگرہ کی تقریب میں شرکت اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ چارلس سوم عوامی خدمت اور عالمی شعور کی علامت ہیں، شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ برطانیہ میں 20 لاکھ پاکستانی نژاد شہری خدمات انجام دے رہےہیں، برطانوی تعاون سے تعلیم، صحت اور ہنرمندی کے تاریخی منصوبے مکمل کیے ہیں۔
قبل ازیں، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ برطانیہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔