چینی وزیر خارجہ کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز

سلام آ باد : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو اسلام آباد خودکش بم حملے پر تعزیتی پیغام بھیجا۔ہفتہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ انھیں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے خودکش بم حملے کے بارے میں جان کر انتہائی افسوس ہوا،

جس میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ چینی حکومت کی جانب سے وانگ ای نے اس حملے کی شدید مذمت کی، متاثرین کے حوالے سے گہری تعزیت کا اظہار کیا، زخمیوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔وانگ ای نے نشاندہی کی کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور ہمیشہ کی طرح دہشت گردی سے نمٹنے، سماجی استحکام کو برقرار رکھنے اور اپنے عوام کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپارک روڈ پر شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لئے 3 پلوں کی تعمیر کا فیصلہ پارک روڈ پر شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لئے 3 پلوں کی تعمیر کا فیصلہ صدر مملکت نے پاک فوج سے متعلق ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیے ’مرچیں جلانا، بکرے کے سر قبرستان پھینکوانا‘، بشریٰ کے آنے کے بعد عمران خان کے گھر عجیب رسومات شروع ہوئیں: دی اکانومسٹ پاکستان ٹوبیکو انڈسٹری انٹر فیرنس انڈیکس رپورٹ کی تقریب رونمائی اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا ایک اور اہم سہولت کار گرفتار وفاقی آئینی عدالت کے لیے دارالحکومت میں جاری سرگرمیاں، تفصیلات سامنے آ گئیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد

پڑھیں:

اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا ایک اور اہم سہولت کار گرفتار

کچہری میں خودکش حملے کا ایک اور اہم سہولت کار گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کچہری خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایک اور سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع  نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے خودکش حملہ آور کو سہولت فراہم کی تھی۔ انٹیلیجنس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے اُس درزی کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس نے حملے کے لیے تیار کی جانے والی جیکٹ پر کام کیا تھا۔

خودکش جیکٹ پشاور میں تیار کی گئی اور اس کے لیے بارودی مواد بھی وہیں پہنچایا گیا تھا۔ گرفتار سہولت کار جیکٹ کو گڑ کی بوری میں چھپا کر پشاور سے لایا اور 3 دن تک اسے ایک درخت کے نیچے چھپا کر رکھا۔

بعد ازاں کچھ دن تک یہی جیکٹ ایک ٹیلر کے پاس بھی موجود رہی اور ذرائع کے مطابق ٹیلر کو معلوم تھا کہ یہ خودکش حملے میں استعمال ہونے والی جیکٹ ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مرکزی سہولت کار کی گرفتاری کے بعد اس سے کی جانے والی تفتیش میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔ مرکزی سہولت کار نے فتنۃ الخوارج سے رابطوں کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا ایک اور اہم سہولت کار گرفتار
  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا ایک اور اہم سہولت کار گرفتار
  • اسلام آباد اور وانا حملے کرنے والے افغانستان سے آئے، ہمارے مقامی ملوث نہیں، وزیر داخلہ
  • اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ای ٹیگز لازمی قرار
  • افغانستان کے پاکستان میں دہشتگردانہ حملے قابل مذمت ہیں، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
  • اسلام آباد، خودکش دھماکے کے بعد فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کھول دیا گیا
  • اسلام آباد کچہری حملہ: بڑی پیشرفت، سہولت کار گرفتار
  • خودکش دھماکے کے بعد آج فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کھول دیا گیا
  • اسلام آباد خودکش دھماکا بزدلانہ کارروائی ہے، استحکام پاکستان آرگنائزیشن