خودکش دھماکے کے بعد آج فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کھول دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکے کے بعد آج فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کو کھول دیا گیا ہے۔
وکلاء اور سائلین کی بڑی تعداد کچہری پہنچ گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کچہری میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
وکلاء کے کلرکس کو آفیشل کارڈ دکھانے جبکہ سائلین کو تلاشی اور تفصیلات درج کروانے کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
خودکش دھماکے کی تحقیقات کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے پیشِ نظر سیکیورٹی اداروں نے کچہری سے تمام تر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
مقدمے میں ایکپلسیو ایکٹ، قتل اور اقدام قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
دوسری جانب بار کی جانب سے آج اور کل ہڑتال اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں کچہری کے باہر پولیس کی گاڑی پر خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 38 زخمی ہوگئے تھے، جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کا سر بھی ملا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خودکش دھماکے
پڑھیں:
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت(Gold Rates) مسلسل دوسرے روز بھی دباؤ کا شکار رہی، کیونکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ مہینوں میں شرح سود بڑھانے کے امکانات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 4,030.09 ڈالر فی اونس رہ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.4 فیصد کم ہو کر 4,033.20 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ سونا ہفتہ وار بنیاد پر معمولی اضافے کی جانب گامزن ہے، تاہم بلند شرح سود کے خدشات کے باعث اس کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب شرح سود میں اضافے کی توقع ہوتی ہے تو سونے جیسی ایسی سرمایہ کاری، جس پر منافع یا سود نہیں ملتا، نسبتاً کم پرکشش ہو جاتی ہے۔
سرمایہ کاروں کی نظریں اب آئندہ ہفتے ہونے والے امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس پر مرکوز ہیں۔ مارکیٹ کی توقع ہے کہ اس اجلاس میں شرح سود برقرار رکھی جائے گی، تاہم ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات بدستور مضبوط سمجھے جا رہے ہیں