پشاور(نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما و گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ہر دہشتگردی میں افغان باشندے ملوث ہوتے ہیں۔

اپنے بیان میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وانا کیڈٹ کالج پر حملے کو سکیورٹی فورسز نے بہترین صلاحیت سے ناکام بنایا، اسلام آباد کچہری اور وانا کیڈٹ کالج پر حملے میں بھی افغان باشندے ملوث ہیں، پاکستان نے برسوں افغان باشندوں کی مہمان نوازی کی، افغانستان بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں نہ کھیلے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر اور ترکیہ میں افغانستان کے خلاف شواہد پیش کیے، پاکستان اس قسم کی افغان دہشت گردی مزید برداشت نہیں کر سکتا، بھارت کو چار دن میں منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں تو یہ مٹھی بھر دہشت گرد ہمارے لیے کچھ نہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

افغانستان دہشتگردی کی اور ہندوستان افغانستان کی پشت پناہی کر رہا ہے: خواجہ آصف

---فائل فوٹو 

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور ہندوستان افغانستان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ ہم بار بار افغانستان کو بتا رہے ہیں، کچھ دن پہلے کے حملے میں بھی افغان شہری ملوث تھے، اب اسلام آباد دھماکے میں بھی افغان شہری نکل آئے ہیں۔

کوئٹہ FC ہیڈ کوارٹر حملہ، دوسرا خودکش حملہ آور افغان شہری نکلا، ناقابل تردید شواہد سامنے

اسلام آبادکوئٹہ FC ہیڈ کوارٹر حملہ، دوسرا خودکش...

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کابل اگر ذمہ داری نہیں بھی لیتا تو یہ شہادت ساری دنیا کے سامنے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جنگ بھی جیتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ بھی جیتیں گے، دہشت گردی کے پیچھے عناصر کا زمین کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار
  • کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے
  • افغانستان دہشتگردی کی اور ہندوستان افغانستان کی پشت پناہی کر رہا ہے: خواجہ آصف
  • سیاسی اختلافات بھلا کر دہشتگردی کیخلاف مشترکہ پالیسی بنائی جائے، وزیراعلیٰ خیبر پی کے: اپنی سمت کو ٹھیک کرنا ہو گا، فیصل کنڈی
  • ابوالحسن اصفہانی روڈ سے متعدد افغان باشندے پکڑے گئے
  • گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات
  • مل کر بیٹھیں گے تو مسئلہ کا حل نکلے گا : گورنر فیصل کریم کنڈی
  • ہم مل کر نہیں بیٹھیں گے تو مسئلہ کا حل نہیں نکلے گا: گورنر فیصل کریم کنڈی