ڈیوٹیز سرانجام دینے والے افسران اور ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
علی رامے:وی آئی پیز کے لیے پروٹوکول ڈیوٹیز سرانجام دینے والے افسران اور ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پروٹوکول ڈیوٹیز کی حساس نوعیت کے پیشِ نظر افسران و ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں نمایاں اضافے کی تجاویز تیار کر لی گئیں, گریڈ ایک سے 19 تک کے افسران وملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے سے متعلق سفارشات مرتب کی گئی ہیں۔
تجویز کے مطابق:ڈی جی پروٹوکول کی تنخواہ 2 لاکھ 59 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 47 ہزار روپے کرنے کی سفارش
ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی
ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول / ایڈمن کی تنخواہ 2 لاکھ 26 ہزار روپے تک مقرر کرنے کی تجویز
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کی مجوزہ تنخواہ 1 لاکھ 82 ہزار 556 روپے
سینئر کلرک کی تنخواہ 70 ہزار سے بڑھا کر 93 ہزار روپے
جونیئر کلرک کی تنخواہ 59 ہزار سے بڑھا کر 78 ہزار روپے کرنے کی تجویز
گریڈ 4 اور 5 کے ڈرائیور، چوکیدار، مالی، نائب قاصد سمیت نچلے گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بھی سفارش
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا
ذرائع کے مطابق پروٹوکول ڈیوٹیز کی حساس نوعیت کے باعث اضافی مراعات کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کی یہ سفارشات فنانس ڈیپارٹمنٹ اور کابینہ کمیٹی کی حتمی منظوری سے مشروط ہوں گی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی تنخواہ ہزار روپے
پڑھیں:
فی تولہ سونا ایک ہزارروپےسستا ،4 لاکھ 34 ہزار762 روپےکاہوگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 34 ہزار 762 روپے کا ہوگیا ہے۔
جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے کم ہوکر 372738 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کم ہوکر 4124 ڈالر فی اونس ہے۔