جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے کردار نے عظمت اسلام میں اضافہ کیا، کوئی انگلی نہیں اٹھا سکا، اسلام، صلح سلامتی اور امن کا دین ہے، سرور کائنات شجاعت و استقامت کا استعارہ تھے، تبلیغ آسان نہیں، مبلغ کو صبر و تحمل کا حامل ہونا ضروری ہے۔  اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کردار اور حضرت خدیجة الکبریٰ کی ایثار اور قربانی کی وجہ سے اسلام دنیا پر پھیلا۔ جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ نے اسلام کی تبلیغ کا کام زیرو سے شروع کیا، آج الحمدللہ 140 کروڑ مسلمان دنیا میں موجود ہیں۔ کفار اور مشرکین کے معاشرے میں اسلام آسانی سے نہیں پھیلا بلکہ پیغمبر اکرم کو بڑی اذیتیں دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے 23 سال میں پورے جزیرة العرب پر حکومت قائم کی اور اس میں سب سے زیادہ اثر آپ کا کردار کا ہے، آپ کا کردار اتنا بلند ہے کہ آج تک کوئی اس پر انگلی نہیں اٹھا سکا اور اسی کردار نے عظمت اسلام میں اضافہ کیا۔

حافظ ریاض نجفی نے کہا صحابی رسول مصب بن عمیر رضی اللہ عنہہ پہلے صحابی رسول ہیں جنہیں پاک پیغمبر نے ہجرت سے پہلے مدینہ منورہ میں بطور مبلغ بھیجا۔ انہوں نے کہا پیغمبر کے کردار کی بعد، دوسری چیز جو اسلام کی عظمت میں اضافے کا باعث بنی ،وہ مالی ایثار ہے۔ جبکہ مالی ایثار میں سب سے زیادہ کردار آپ کی زوجہ محترمہ حضرت خدیجة الکبریٰ سلام اللہ علیہا کا ہے۔ ان کا کہنا تھا آج کے مسلمانوں کو بھی اچھا کردار، مالی ایثار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مال تو آنی جانی چیز ہے، آج آپ کے پاس ہے تو کل کسی اور کے پاس ہوگا۔ تیسری چیز جس نے عظمت اسلام میں اضافہ کیا، وہ عزم صمیم ہے، ہمیں اپنے مشن کے ساتھ خلوص اور پختہ ارادے کے ساتھ رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرور کائنات شجاعت واستقامت میں استعارہ تھے، امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ہم جب بھی جنگ میں مشکل میں پڑتے تو رسول اللہ ہمارا سہارا بنتے۔

حافظ ریاض نجفی نے کہا اسلام، صلح سلامتی اور امن کا دین ہے۔ انہوں نے کہا تبلیغ کوئی آسان نہیں، تبلیغ کرنیوالے کیلئے صبر و تحمل کا حامل ہونا ضروری ہے۔ اپنی پوری زندگی میں رسول خدا نے کسی شخص کو بھی نہیں ڈانٹا۔ ان کا کہنا تھا صدق و صداقت مبلغ کیلئے بہت ضروری ہے، مبلغین اسلام اور ذاکرین کو بھی چاہیے کہ وہ صدق سے پڑھیں، صرف وہی چیزیں پڑھیں جو کتابوں میں موجود ہیں یا پھر ایسی چیز جو عقل کے مطابق ہو۔ قرآن و حدیث اور عقل سے باہر چیزیں منبر حسینی پر پڑھ کر اسلام اور مکتب اہلبیتؑ کے لیے بدنامی کا باعث نہ بنیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مسلمانوں کو ایسا کردار کرنا چاہیے اور رویہ رکھنا چاہیے، جس سے پتہ چلے کہ ہم رسول اللہ کے غلام ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا انہوں نے کہا رسول اللہ کے کردار

پڑھیں:

اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری

دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔  

اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔ 

 اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

 اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ 

صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • جو زہر ہم ہوا میں بو رہے ہیں
  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • ایران، امریکا مذاکرات: یورپی یونین بھی پاکستان کے کردار کی معترف لیکن مسئلے کا حل تاحال تاخیر کا شکار کیوں؟