لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
ایپسٹین اسٹیٹ کی جانب سے کانگریسی تحقیق کاروں کو فراہم کی گئی نئی ای میلز نے سیاسی ایوانوں میں ایک تازہ ہلچل مچا دی ہے۔ ہاؤس اوور سائٹ اینڈ ریفارم کمیٹی کے ڈیموکریٹس نے بدھ کی صبح یہ مواد عام کیا، جس میں متوفی مجرم جیفری ایپسٹین نے دعویٰ کیا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ لڑکیوں کے بارے میں جانتے تھے جنہیں ایپسٹین اسمگل کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ یہ وہی کیس ہے جس پر کئی ماہ سے کانگریس میں تحقیقات جاری ہیں۔
2019 کی ایک ای میل میں ایپسٹین نے صحافی مائیکل وولف کو لکھا کہ ٹرمپ نے کبھی اسے مار-اے-لاگو کلب سے نکالنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا، بلکہ وہ گیسلین میکسویل سے لڑکیوں کے معاملے پر رکنے کو کہتا تھا۔
اس ای میل کے مواد سے ٹرمپ کے اُس مؤقف کی نفی ہوتی ہے کہ وہ ایپسٹین کے ساتھ محدود تعلق رکھتے تھے۔
یہ بھی پڑھیے جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے شاہ چارلس کی سابق بھابی، بھتیجیوں کا کیا تعلق تھا؟
ایک اور ای میل (2011) میں ایپسٹین نے میکسویل کو لکھا کہ ٹرمپ ایک خاموش کتا ثابت ہوا ہے، یعنی انہوں نے ایپسٹین کی سرگرمیوں پر بات نہیں کی۔ ایپسٹین نے مزید قیاس ظاہر کیا کہ ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘۔
ٹرمپ کی مکمل تردیدٹرمپ انتظامیہ نے بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ
یہ ای میلز سیاسی چال ہیں۔ کوئی ثبوت نہیں جو ٹرمپ کو ایپسٹین کی انسانی اسمگلنگ سے جوڑتا ہو۔
ورجینیا گفری (Virginia Giuffre) جسے ای میل میں ممکنہ طور پر متاثرہ لڑکی کہا گیا، نے بارہا کہا کہ ٹرمپ کسی غلط کام میں شامل نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیے پرنس اینڈریو کے جرائم پیشہ لوگوں سے تعلقات اور جنسی زیادتیاں، شاہی محل میں تنازع شدت اختیار کر گیا
وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ڈیموکریٹس ’جھوٹے بیانیے‘ کے ذریعے ٹرمپ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے بعدازاں ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں کہا کہ یہ ’ایپسٹین ہوکس‘ ہے جو ڈیموکریٹس نے سرکاری شٹ ڈاؤن ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے گھڑا ہے۔
’ٹرمپ کو خود پھنسنے دو‘ای میلز میں مائیکل وولف نے ایپسٹین کو بتایا کہ اگر ٹرمپ اپنی وابستگی سے انکار کریں تو یہ ایپسٹین کے لیے سیاسی فائدہ بن سکتا ہے۔
انہوں نے یہاں تک لکھا کہ اگر ٹرمپ جیتنے لگیں تو ایپسٹین انہیں سیاسی فائدے کے لیے ’بچا‘ بھی سکتا ہے۔
یہ لیک اُس وقت سامنے آیا ہے جب بدھ کو نو منتخب رکنِ کانگریس اڈیلیٹا گریہالوا ایک ڈسچارج پٹیشن پر دستخط کرنے والی تھیں، جو ایپسٹین فائلز کی مکمل ریلیز کے لیے ووٹنگ کو مجبور کر دے گی۔
218 دستخط مکمل ہونے کے ساتھ ہی ہاؤس لیڈرشپ ووٹنگ کرانے کی پابند ہو جائے گی۔
ریپبلکن قیادت اس ووٹ کو روکنے کی کوشش کر رہی تھی، مگر اب اسے ’ناقابلِ اجتناب‘ قرار دیا جا رہا ہے۔
ریپبلکنز کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس چنیدہ دستاویزات لیک کر کے پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
جبکہ ڈیموکریٹس کا الزام ہے کہ ریپبلکن ٹرمپ کے تحفظ کے لیے اصل مواد روک رہے ہیں۔
ایپسٹین اسٹیٹ کی جانب سے گزشتہ ہفتے فراہم کردہ 20 ہزار صفحات پر مشتمل ریکارڈ اب دونوں جماعتوں کی طرف سے مرحلہ وار جاری ہو رہا ہے۔
گیسلین میکسویل، ممکنہ معافی اور سیاسی تنازعگیسلین میکسویل، جو اس وقت جیل میں ہیں، نے جولائی میں ٹرمپ حکومت کے افسر سے انٹرویو میں ٹرمپ کی تعریف کی۔ اس کے فوراً بعد اسے کم سیکیورٹی جیل منتقل کر دیا گیا، جس پر ڈیموکریٹس نے اسے ’ترجیحی سلوک‘ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے ایلون مسک کا نام ایپسٹن جنسی زیادتی فائلز میں، الزامات کی تردید
مزید برآں، میکسویل صدر سے معافی یا سزا میں کمی کی درخواست تیار کر رہی ہے جس نے سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھا دیا ہے۔
2016 کا الزامی مقدمہ اور ایپسٹین کا ردعملجاری ای میلز میں ایک اور دلچسپ انکشاف یہ ہے کہ ایپسٹین 2016 میں ایک خاتون کی جانب سے ٹرمپ اور ایپسٹین پر ریپ کے دعوے پر گہری نظر رکھے ہوئے تھے۔
ایپسٹین نے اپنی قانونی ٹیم کو خبریں بھیج کر اسے پاگل پن قرار دیا۔
خاتون بعد میں مقدمہ واپس لے چکی تھی۔
نئی ای میلز کے مطابق ایپسٹین نے 2015 میں نیویارک ٹائمز کے صحافی لینڈن تھامس سے پوچھا کہ کیا وہ ٹرمپ اور لڑکیوں کی تصویریں چاہتے ہیں جو مبینہ طور پر ایپسٹین کے کچن میں بنیں۔
ایپسٹین کیس سیاسی بارود بن چکا ہےایپسٹین کی نئی ای میلز نے ٹرمپ ایپسٹین تعلق کی سیاسی بحث کو ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے۔ کانگریس میں ایپسٹین فائلز کی مکمل ریلیز کے مطالبے کو مزید زور دیا ہے۔ ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کے درمیان تلخی بڑھا دی ہے۔ تاہم، ان ای میلز کے باوجود کوئی نئی قانونی شہادت سامنے نہیں آئی جو ٹرمپ کو ایپسٹین کی جرائم پیشہ سرگرمیوں سے جوڑتی ہو۔
سیاسی اثرات البتہ بڑے پیمانے پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جیفری ایپسٹین ڈونلڈ ٹرمپ گیسلین میکسویل ورجینیا گفری.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جیفری ایپسٹین ڈونلڈ ٹرمپ نئی ای میلز ایپسٹین نے ایپسٹین کی کے ساتھ ٹرمپ کو رہے ہیں ٹرمپ کے کہا کہ کے لیے دیا ہے
پڑھیں:
جیفری ایپسٹین سے روابط رکھنے والے ماڈلنگ اسکاؤٹ کی پیرس میں پراسرار موت
فرانسیسی حکام کے مطابق امریکی مالیاتی شخصیت اور جنسی جرائم کے مقدمات میں نامزد جیفری ایپسٹین سے روابط رکھنے والے فرانسیسی ماڈلنگ اسکاؤٹ ڈینیئل سیاد اپنے پیرس کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے ہیں۔
69 سالہ ڈینیئل سیاد کی لاش پیر کی شب ان کے اپارٹمنٹ سے ملی، جبکہ حکام نے موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیفری ایپسٹین کا خفیہ سوسائیڈ نوٹ منظر عام پر، موت کا وقت ’خود چننے‘ پر اظہار اطمینان
سیاد کی وکیل مینیا عرب-ٹیگرین نے امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو بتایا کہ ان کے مؤکل کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ذہنی دباؤ، عوامی بدنامی، طویل انتظار اور شدید اضطراب نے بھی ان کی صحت پر منفی اثرات ڈالے۔
Modeling scout Daniel Siad who introduced women to Jeffrey Epstein found dead in Paris pic.twitter.com/zMobl4buzz
— HatsOff (@HatsOffff) July 22, 2026
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ابتدائی طور پر دل کا دورہ موت کی وجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی رائے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی دی جا سکے گی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی ایپسٹین فائلز میں ڈینیئل سیاد کا نام تقریباً 2 ہزار مرتبہ سامنے آیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ای میل میں سیاد نے مبینہ طور پر ایپسٹین کو لکھا تھا کہ وہ بارسلونا میں موجود ہیں اور ان کے پاس آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون موجود ہے جسے وہ بارسلونا یا پیرس میں ماڈلنگ کے شعبے میں متعارف کرانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: جیفری ایپسٹین نے ذاتی معاملات کو دباؤ کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی، بل گیٹس کا انکشاف
اس پر ایپسٹین نے مختصر جواب دیتے ہوئے صرف ’تصویر؟‘ لکھا تھا۔
اپریل 2009 کی ایک مبینہ ای میل میں سیاد نے براتسلاوا میں ماڈلز کی تلاش کے دوران ایک 17 سالہ سلوواک لڑکی کی تصاویر ایپسٹین کو بھیجی تھیں۔
پیرس کی پروسیکیوٹر لور بیکو کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور فراڈ سے متعلق فروری میں شروع ہونے والی تحقیقات کے بعد اب تک کم از کم 24 خواتین ایسی سامنے آ چکی ہیں جنہوں نے ڈینیئل سیاد یا دیگر افراد کے خلاف مبینہ جرائم کے حوالے سے خود کو متاثرہ یا گواہ قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے شوہر نے جیفری ایپسٹین کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سفر کیا؟
سیاد کی وکیل کا کہنا ہے کہ اگرچہ تفتیش کاروں نے ان سے متعلق تحقیقات کیں، لیکن فوری گرفتاری کے لیے کافی شواہد موجود نہیں تھے۔
’یہ بات فراموش نہیں کی جانی چاہیے کہ ڈینیئل سیاد کے خلاف کبھی مقدمہ نہیں چلایا گیا اور نہ ہی انہیں کسی عدالتی کارروائی میں باضابطہ طور پر نامزد کیا گیا۔‘
واضح رہے کہ امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹین 2019 میں وفاقی تحویل کے دوران مردہ پائے گئے تھے، جبکہ ان کی موت کو سرکاری طور پر خودکشی قرار دیا گیا تھا، تاہم اس معاملے پر مختلف سوالات اور قیاس آرائیاں آج بھی جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلیا انسانی اسمگلنگ بارسلونا پوسٹ مارٹم جنسی جرائم جیفری ایپسٹین خودکشی ڈینیئل سیاد ماڈلنگ اسکاؤٹ