آج کراچی آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہا ہے، فاروق ستار
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
عوامی اجتماع سے خطاب میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی کل بھی ہمارا تھا آج بھی ہے اور ہمیشہ حق پرستوں کا رہے گا، آج کا یہ پروگرام شہر کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کر رہا ہے، شہر کے مسائل یہاں پر زبردستی مسلط لوگوں کی وجہ سے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج کراچی آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہا ہے۔ سرجانی ٹاؤن میں عوامی اجتماع سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ آج پاکستان میں مڈل کلاس کی کوئی جماعت ہے، تو وہ صرف ایم کیو ایم پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کل بھی ہمارا تھا آج بھی ہے اور ہمیشہ حق پرستوں کا رہے گا، آج کا یہ پروگرام شہر کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کر رہا ہے۔ ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ شہر کے مسائل یہاں پر زبردستی مسلط لوگوں کی وجہ سے ہیں، کراچی آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ڈمپر لوڈر ہمارے بچوں کو کچلیں، ای چالان ہم پر تھوپے جائیں اور ہم شور بھی نہ کریں، ہم جمہوری اور قانونی طریقے سے عوامی احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم کر رہا ہے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
مسلم لیگ (ن) کو این اے 66 میں غیر متنازع فتح، بلال فاروق تارڑ کامیاب
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیر آباد سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔ ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین بٹ کی جانب سے سرکاری فارم 34 جاری کر دیا گیا، پی ٹی آئی کے امیدوار محمد احمد چٹھہ نے ریلی کے انعقاد کے بعد پارٹی پالیسی کے مطابق انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ بعد ازاں چٹھہ فیملی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، بلال فاروق تارڑ کی علاقہ کے دیگر معززین اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ انہوں نے بلال فاروق تارڑ کی سماجی و سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے تعاون کا اعلان کیا، بعد ازاں دیگر امیدواروں نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ یہ صورتحال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حلقہ عوامی سطح پر بلال فاروق تارڑ کی نیک نامی، خدمت اور ترقیاتی کاموں کا معترف ہے، پیپلز پارٹی نے بھی حلقہ این اے 66 میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ بلال فاروق تارڑ واحد امیدوار کے طورپرسامنے آئے اور الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا باضابطہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے