قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب ہو گئے، ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین بٹ کی جانب سے سرکاری فارم 34 جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں کس کس کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا؟

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد احمد چٹھہ نے ریلی کے انعقاد کے بعد پارٹی پالیسی کے مطابق انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد چٹھہ فیملی نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئے۔

بلال فاروق تارڑ نے حلقے کے معززین اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے ان کی سماجی و سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کا اعلان کیا۔ بعد ازاں دیگر امیدواروں نے بھی اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے۔

حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی بلامقابلہ کامیابی کو عوامی سطح پر بلال فاروق تارڑ کی نیک نامی، خدمت اور ترقیاتی کاموں کا اعتراف قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی حلقہ این اے 66 میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے بلال فاروق تارڑ کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ این اے 68 وزیر آباد کی نشست سنی اتحاد کونسل کے احمد چٹھہ کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلال فاروق تارڑ کے امیدوار کا اعلان مسلم لیگ

پڑھیں:

بنگلہ دیش: انتخابی ریلی پر فائرنگ، ایک ہلاک، امیدوار سمیت دو زخمی

چٹاگانگ: بنگلہ دیش کے ساحلی شہر چٹاگانگ میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور امیدوار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی ریلی پر حملہ کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملک بھر میں سیاسی جماعتوں نے فروری 2026 کے عام انتخابات کے لیے اپنی مہمات کا آغاز کیا۔ یہ انتخابات گزشتہ برس سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہونے والے پہلے عام انتخابات ہیں۔

پولیس افسر حسیب عزیز نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ریلی میں شریک ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ امیدوار ارشاد اللہ اور ایک حامی زخمی ہوئے، جبکہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا اصل ہدف امیدوار نہیں تھے۔

بی این پی رہنما امیر خسرور محمود چوہدری نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ “سیاست کو غیر مستحکم کرنے اور انتخابات میں خلل ڈالنے کی منظم کوشش” ہے۔

بی این پی نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ 80 سالہ پارٹی سربراہ خالدہ ضیا — جو تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکی ہیں — دوبارہ انتخابات میں حصہ لیں گی، جبکہ ان کے بیٹے طارق رحمان بھی امیدوار ہوں گے۔

عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں سے تحمل اور امن کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ حکومت کے بیان کے مطابق انتخابات پرامن، شفاف اور باوقار ماحول میں یقینی بنائے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ (ن) کو این اے 66 میں غیر متنازع فتح، بلال فاروق تارڑ کامیاب
  • حلقہ این اے 66 وزیر آباد سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب
  • این اے 66 وزیرآباد کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب
  • این اے 66 ضمنی الیکشن ،وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے بھائی ن لیگی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • این اے 66 وزیر آباد کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • بنگلہ دیش: انتخابی ریلی پر فائرنگ، ایک ہلاک، امیدوار سمیت دو زخمی
  • پی پی ایس سی کا 06 مختلف آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں تیز، ووٹر میپنگ اور ڈیٹا کلیکشن کا عمل جاری
  • ٹرمپ کو دھچکا: نیویارک میں میئر کے تاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار زہران ممدانی کامیاب