بھارتی جیلوں میں خطرناک مجرموں کی شراب پارٹیوں نے حکومتی رٹ کا بھرم کھول دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
بھارتی ریاست بنگلور سنٹرل جیل میں ڈانس، شراب نوشی اور پارٹی کی نئی ویڈیوز منظرعام پر آنے سے جیل انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔
تازہ ویڈیوز میں قیدیوں کو شراب، پھل اور تلوں کے ساتھ پارٹی کرتے دیکھا گیا۔ ایک ویڈیو میں 4 شراب کی بوتلیں قرینے سے رکھی گئیں جبکہ کچھ قیدی برتنوں کی آواز پر رقص کرتے دکھائی دیے۔ یہ مناظر اس وقت سامنے آئے جب چند گھنٹے قبل حکومت نے جیل میں وی وی آئی پی سہولتیں دینے پر انتظامیہ کو طلب کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں آسٹریلوی ویمنز ٹیم کو ہراسمنٹ کا سامنا، ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ
جب اس سے قبل بھی کئی خطرناک مجرموں کی ویڈیوز سامنے آچکی ہیں جن میں وہ موبائل فون استعمال کرتے اور ٹی وی دیکھتے نظر آئے۔
داعش کے بھرتی کار زہیب حمید کی فون پر گفتگو اور چائے نوشی کی ویڈیوز منظرعام پرگزشتہ روز منظرعام پر آنے والی ویڈیوز میں داعش کے بھرتی کار زہیب حمید شکیل منہہ کو فون استعمال کرتے اور چائے پیتے دیکھا گیا، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق زہیب نوجوانوں کو شدت پسندی کی جانب راغب کرنے اور انہیں شام بھجوانے میں ملوث رہا ہے۔
ایک اور ویڈیو میں 18 زیادتی اور قتل کے مقدمات میں ملوث امیش ریڈی کو 2 اینڈرائیڈ فونز اور ایک کی پیڈ موبائل استعمال کرتے دیکھا گیا۔ اس کی بیرک میں ٹی وی بھی نصب ہے۔ سپریم کورٹ نے 2022 میں اس کی سزائے موت کو 30 سال قید میں تبدیل کیا تھا۔
ترن راجو جیل کے اندر فون استعمال کرتے اور کھانا پکاتے ہوئے پکڑا گیاایک تیسرے قیدی ترن راجو کی تصاویر بھی سامنے آئیں جن میں وہ فون استعمال کرتے اور جیل کے اندر کھانا پکاتے دکھائی دیا۔ ترن راجو کو رنیا راؤ سونے کی اسمگلنگ کیس میں جنیوا فرار ہونے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں اسے ایک بڑے اسمگلنگ نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی میں ہولناک سانحہ: بیٹے نے ماں، باپ اور بھائی کو قتل کر ڈالا
وزیر اعلیٰ کرناٹک سدارامیا نے اس معاملے پر سخت ایکشن کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ محکمہ جیل نے بھی واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
وزیر داخلہ جی پرمیشور نے وارننگ دی ہے کہ جیل حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، عملے کی کمی کوئی جواز نہیں، موجود عملہ اپنے فرائض صحیح طریقے سے انجام دے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انڈین جیل ڈانس شراب نوشی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈین جیل ڈانس فون استعمال کرتے اور دیکھا گیا
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔