موجودہ صورتحال میں عسکری ادارے کا مضبوط ومنظم ہونا قومی مفاد میں ہے، ملک احمد خان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کو معتبر اور بااختیار بنانے کیلئے ہے جب کہ پاکستان سکیورٹی کے معاملے میں جن حالات سے گزر رہا ہے ایسی صورتحال میں عسکری ادارے کا مضبوط و منظم ہونا بہتر قومی مفاد میں ہے۔

لاہور میں نجی تعلیمی ادارے کی تقریب سے خطاب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ میرا سپہ سالار بھارت کو شکست دے رہا ہے اور رافیل طیارے گرا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتے تھے آج جب پارلیمان حقیقت میں مضبوط ہونے جا رہی ہے تو پھر ان پر تنقید کیوں کی جارہی ہے۔ملک محمد احمد خان نے 27ویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو 27ویں آئینی ترمیم سمیت 243 میں ترمیم کی جتنی آج ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سکیورٹی کے معاملے میں جن حالات سے گزر رہا ہے ایسی صورتحال میں عسکری ادارے کا مضبوط و منظم ہونا بہتر قومی مفاد میں ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کا مستقبل ہیں، علم و تدریس پر توجہ مرکوز رکھیں کیونکہ پاکستان کی باگ دوڑ آپکے ہاتھ میں آنی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراقوام متحدہ، پاکستان کی ہتھیاروں، جوہری سلامتی سے متعلق 4قراردادیں منظور اقوام متحدہ، پاکستان کی ہتھیاروں، جوہری سلامتی سے متعلق 4قراردادیں منظور ستائیسویں ترمیم ،آئینی توازن بگڑنے سے پورا نظام متاثر ہو سکتا ہے،پی ٹی آئی استنبول مذاکرات پر غیرجانبدار ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی، سفارتی ذرائع اعلی ترک حکام افغانستان سے کشیدگی کے معاملے پر مذاکرات کیلئے آئندہ ہفتے پاکستان جائیں گے، صدرطیب اردوان صدر پاکستان کیلئے تاحیات استثنیٰ ہر اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے، حافظ نعیم الرحمان اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تعاون کی پیشکش TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: صورتحال میں عسکری ادارے کا مضبوط قومی مفاد میں ہے پاکستان کی کہ پاکستان رہا ہے

پڑھیں:

قومی اسمبلی، سینیٹ اور کابینہ اجلاس آج طلب، 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے جانے کا امکان



اسلام آباد:

سینیٹ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں 27ویں آئینی ترمیم ایجنڈے میں شامل نہیں تاہم آئینی ترمیم کا مسودہ ضمنی ایجنڈے کے طور پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں 27ویں آئینی ترمیم ایجنڈے میں شامل نہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا ایجنڈا پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا اور 27 ویں آئینی ترمیم کو ضمنی ایجنڈے کے طور پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اسی طرح سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا، 27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی ایجنڈے میں بھی شامل نہیں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 14نکاتی ایجنڈا جاری کیا۔

دریں اثنا وفاقی حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور کے لیے کابینہ کا اجلاس آج صبح پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا تھا، تاہم اسے پیپلز پارٹی کے سی ای ای اجلاس کے آج جاری رہنے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، اجلاس میں وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے تیار کردہ ترمیمی بل پیش کیے جانے کا امکان تھا، جس کی منظوری کے بعد اسے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 239 کے مطابق، کسی بھی آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے سخت آئینی طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔

سینیٹ میں مسودہ پر بحث کے بعد متعلقہ قائمہ کمیٹی میں بل بھجوایا جائے گا جہاں سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں ترمیم کی منظوری لی جائے گی۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • ملکی سلامتی کے لیے فوج کا مستحکم ہونا وقت کی ضرورت ہے،ملک احمدخان
  • موجودہ پاکستان علامہ اقبالؒ کے خواب کے برعکس ہے، اسلم فاروقی
  • صدر زرداری سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، 27 ویں ترمیم وسیاسی صورتحال پر گفتگو
  • 27ویں آئینی ترمیم، سپریم کمانڈر صدر ہی رہیں گے: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا خصوصی انٹرویو
  • وزارتِ اطلاعات نے بھارتی گودی میڈیا کے جھوٹے پراپیگنڈے کا پول کھول دیا
  • 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
  • قومی اسمبلی، سینیٹ اور کابینہ اجلاس آج طلب، 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے جانے کا امکان
  • 27 ویں ترمیم کا مسودہ پیر یا منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا: رانا ثناء 
  • پاکستان برونائی سے دفاعی، عسکری تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے: جنرل ساحر شمشاد