data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کی جانب سے کراچی میں خطرناک اور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ عوامی جان و مال کے تحفظ اور شہری علاقوں میں سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے شروع کی گئی۔ اس مہم کے تحت ایس بی سی اے شہر بھر میں بوسیدہ، خستہ حال اور غیر قانونی عمارتوں کے انہدام کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ جمعہ کو جاری کردہ سرکاری اعلامیہ کے مطابق یہ مہم وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر اور ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے مزمل حسین ہالیپوٹو کی نگرانی میں جاری ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں اتھارٹی کی جانب سے صوبے بھر میں خطرناک اور غیر قانونی عمارتوں کا جامع سروے مکمل کیا گیا جس کے بعد سندھ بھر میں ایسی عمارتوں کی فوری مسماری کے احکامات جاری کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی شہری کو بوسیدہ عمارت کے گرنے سے جان نہیں گنوانی چاہیے۔ ہماری ٹیمیں قوانین پر عمل درآمد اور شہری سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ایس بی سی اے کے مطابق جنوری 2025 سے 5 نومبر 2025 تک سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی اور دیگر علاقوں میں خطرناک اور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کل 1622 کارروائیاں کیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں خطرناک اور غیر قانونی عمارتوں اور غیر قانونی عمارتوں کے کے خلاف

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار