کراچی میں پی ٹی آئی کی کنونشن کرنے کی کوشش ناکام، پولیس نے متعدد کارکنان حراست میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو حراست میں لیا اور پھر تھوڑی دیر کے بعد رہا کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کراچی کی ترجمان نے اپنے جاری میں بیان میں الزام عائد کیا یے کہ پولیس نے اتوار کو پی ٹی آئی کے تحت کورنگی کنونشن پر دھاوا بول کر کئی مقامی رہنماؤں اور کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کراچی ڈسٹرکٹ کورنگی کے پرامن کنونشن پر سندھ حکومت کی بوکھلاہٹ عیاں ہوگئی، پولیس نے بلاجواز چھاپے مار کر یوسی چیئرمین سعد اچکزئی، صدر کورنگی ملک نعمان، ولید ہاشمی اور متعدد دیگر کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر نے کہا کہ یہ جمہوریت نہیں بلکہ سول ڈکٹیٹرشپ کا دور ہے، مگر سندھ حکومت نے فسطائیت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، جمہوریت کا دعویٰ کرنے والے حکمران دراصل عوامی طاقت سے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک ڈسٹرکٹ کے کنونشن سے اتنا خوف یہ ان کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے، ان مظالم کے خلاف پی ٹی آئی کراچی بھر میں شدید احتجاج کرے گی۔
ایس ایچ او زمان ٹاون نے نفیس الرحمن نے پی ٹی آئی کے کسی کارکن یا عہدیدار کو ہولیس نے حراست میں نہیں لیا ہے۔ پی ٹی آئی کراچی کی ترجمان نے تصدیق کی کہ پولیس نے حراست میں لیے گئے کارکنان کو رہا کردیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کارکنان کو پی ٹی آئی پولیس نے
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔