مظفرگڑھ: بھکاری کی 3 لڑکیوں کو قتل کرنے کی کوشش، 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
مظفرگڑھ میں بھکاری نے 3 لڑکیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں 2 بہنیں شدید زخمی ہوگئیں جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ہیڈ بکائنی میں بھکاری نے 3 لڑکیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کی کوشش کی، مشکوک شخص کو جنگل میں بچیوں کے ساتھ جاتا دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔
زخمی ہونے والی لڑکیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لڑکیوں کو
پڑھیں:
اسلام آباد میں ریٹائرڈ ایئر کموڈور عبدالسلام کی خودکشی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
ریٹائرڈ ایئر کموڈور عبدالسلام نے اسلام آباد کے رہائشی علاقے بحریہ انکلیو فیز 1 میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔
تھانہ بنی گالا پولیس کے مطابق انہوں نے خود کو سر پر گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور عبدالسلام کو شدید زخمی حالت میں فاروق اسپتال منتقل کیا۔
تاہم ریٹائرڈ ایئر کموڈورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ اس مبینہ خودکشی کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعے میں کوئی مشتبہ عنصر سامنے نہیں آیا، تاہم تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔