data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز)دو ٹریفک حادثات میں ایک جاں بحق، متعدد زخمی ، پہلا حادثہ کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر ہوا جہاں ٹرالر کی ٹکر سے ریاض ملاح شو روم والا جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق نوجوان کچی آبادی کا رہائشی اور ڈرائیور تھا، ٹرالر کو تحویل میں لیکر پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے، دوسرا حادثہ کورائی پولیس تھانہ کی حدود میں دادو روڈ پر ہوا جہاں تیز رفتار ڈاٹسن ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گئی، اس حادثے میں ڈرائیور وحید علی پہنور سمیت متعدد افراد معمولی زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی بعد اسپتال سے گھروں کو روانہ کر دیاگیا، پولیس کے مطابق زخمیوں کا تعلق دادو ضلع کے شہر فلجی سے تھا۔دوسری جانب مہران ہائی پر حادثے میں نوجوان جاں بحق، قومی شاہراہ پر حادثے میں نوجوان زخمی ہوگیا، کوٹ لالو پولیس تھانہ کی حدود میں مہران ہائی وے پر لجپال ہوٹل کے پاس موٹر سائیکل کے درمیان آمنے سامنے تصادم کے نتیجہ میں گاؤں سرائی دریا خان خاص خیلی کا رہائشی نوجوان مہتاب خاص خیلی جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے نعش ضروری کارروائی بعد ورثا حوالے کر دی ہے۔مورو پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر یار جان ولد الہی بخش شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس کے مطابق زخمی نوجوان ملیر کراچی کے گائوں اللہ بچائو گبول کا رہائشی ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ڈکیتی اور چوری واردات میں دو شہری موٹر سائیکل سے محروم، ٹریفک حادثہ مسافر بس الٹ گئی مسافر معجزانہ طور پر محفوظ، ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں محراب پور رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر گاؤں سہراب انڑ کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر بھریا روڈ کے رہائشی عبد الغفار مغل سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا، مورو پولیس تھانہ کی حدود میں علاج کیلئے اسپتال آنے والے مستقیم سیال کی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گیا، اکری پولیس تھانہ کی حدود میں مہران ہائی وے پر سکھر سے کراچی جانے والی مسافر بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی، پولیس کے مطابق اس حادثے میں 8 مسافر معمولی زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد بعد منزل مقصود پر روانہ کر دیا گیا۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پولیس تھانہ کی حدود میں پولیس کے مطابق موٹر سائیکل

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار