مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں جاں بحق 2 سگے بھائیوں کی شناخت 17 سالہ علی شاہ اور 15 سالہ دانیال کے نام سے کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ حب ریور روڈ شارجہ مارکیٹ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کی زد میں آکر موٹر سایئکل پر سوار 2 سگے بھائی جاں بحق، جبکہ والدہ زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ مارکیٹ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے کے حادثے میں کوچ میں سوار خاتون سمیت 11 مسافر بھی زخمی ہوئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فلاحی ادارے کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور متوفین کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منقتل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں جاں بحق 2 سگے بھائیوں کی شناخت 17 سالہ علی شاہ اور 15 سالہ دانیال کے نام سے کی گئی۔

حادثے میں جاں بحق سگے بھائیوں کی زخمی والدہ سائرہ نے بتایا کہ وہ بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بلدیہ نیول کالونی جا رہی تھیں کہ کوچ الٹنے کے نتیجے میں موٹر سائیکل اس کی زد میں آگئی، جس کے باعث ان کا ہاتھ بھی ٹوٹ گیا، جبکہ دونوں بیٹے زندگی کی بازی ہار گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متوفین بھائیوں کے والد جاوید بھی اسپتال پہنچ گئے، جہاں جوان بیٹوں کی موت پر کئی رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ ایس ایچ او سعید آباد پرویز سولنگی نے بتایا کہ فوری طور پر مسافر کوچ کے ڈرائیور کا معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ زخمی ہے یا موقع سے فرار ہوگیا ہے، اس حوالے سے پولیس معلومات حاصل کر رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مسافر کوچ

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا