نوواک جوکووچ نے ٹینس میں تاریخ رقم کردی، لورینزو موسیتی کو شکست
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
ATHENS:
سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے یونان میں ہیلینک چیمپیئن شپ کے فائنل میں اٹلی کے کھلاڑی لورینزو موسیتی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے کر اے ٹی پی ٹور کے معمر ترین چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا اور 101 واں ٹائٹل جیت لیا۔
یونان کے شہر ایتھنز میں کھیلے گئے ہیلینک چیمپیئن شپ کے فائنل میں 38 سالہ جوکووچ نے اطالوی کھلاڑی لورینزو موسیتی کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-3، 7-5 سے شکست دے کر اے ٹی پی ٹور میں اپنا 101واں ٹائٹل حاصل کیا۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہا اور اس دوران پہلی بار جوکووچ نے موسیتی کے خلاف ہارڈ کورٹ پر ایک سیٹ کھویا تاہم جوکووچ نے دوسرے سیٹ میں واپسی کی اور نیٹ کے قریب ایک کراس کورٹ ڈراپ شاٹ کھیلتے ہوئے پوری طرح اسپلٹس کیے، جس پر تماشائیوں نے انہیں خوب داد دی۔
جوکووچ کو آخر تک سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا جب فیصلہ کن سیٹ میں اس وقت ڈرامائی صورت حال پیدا ہوئی جب تھکے ہوئے جوکووچ 5-4 پر ٹائٹل کے لیے سرو کرتے ہوئے اپنی سروس گنوا بیٹھے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور پھر بھرپور انداز میں واپسی کرتے ہوئے موسیتی کو شکست دے دی۔
نوواک جوکووچ نے میچ جیت کر راجر فیڈرر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہارڈ کورٹ پر اپنا ریکارڈ 72واں ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
سربیا کے اسٹار جیت کے بعد تھکے ہوئے نظر آئے اور بھرپور انداز میں جشن نہیں منا سکے لیکن 23 سالہ موسیتی کو گلے لگانے کے بعد خوشی کے عالم میں اپنا ٹی شرٹ پھاڑ کر جیت کا جشن منایا۔
میچ میں کامیابی کے بعد جوکووچ نے کہ یہ ایک ناقابل یقین مقابلہ تھا، تقریباً تین گھنٹے جسمانی طور پر بہت سخت اور تھکا دینے والا میچ تھا اور لورینزو نے واقعی بہت اچھا کھیلا۔
انہوں نے کہا کہ یہ میچ کسی کے بھی حق میں جا سکتا تھا اس لیے اُس کی عمدہ کارکردگی پر مبارک باد اور مجھے خود پر فخر ہے کہ میں یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہوا۔
اے ٹی پی ٹور کی اس اہم کامیابی کے بعد مجموعی فہرست میں اب جوکووچ کے ٹائٹلز کی دوڑ میں راجر فیڈرر سے صرف دو قدم پیچھے ہیں جبکہ سرفہرست جمی کونرز ہیں جنہوں نے 109 ٹائٹل جیت رکھے ہیں۔
لورینزو موسیتی نے کہا کہ نوواک جوکووچ ہر بار جب میں آپ کے ساتھ کورٹ پر اترتا ہوں تو یہ میرے لیے ایک سبق ہوتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لورینزو موسیتی نوواک جوکووچ جوکووچ نے موسیتی کو کے بعد
پڑھیں:
ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے شکست دیدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں پاکستان نے زبردست مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ انتہائی دلچسپ اور اعصاب شکن ثابت ہوا، جس میں فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 6 اوورز میں شاندار 121 رنز اسکور کیے۔ پاکستانی بیٹرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے آغاز سے ہی آسٹریلوی باؤلرز پر دباؤ برقرار رکھا۔ خواجہ نافع نے برق رفتار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 14 گیندوں پر 50 رنز کی نصف سنچری مکمل کی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔
جواب میں آسٹریلیا نے بھرپور مزاحمت کی اور میچ کو آخری گیند تک لے گئی، تاہم وہ ہدف سے صرف ایک رن پیچھے رہ گئی۔ آسٹریلوی ٹیم 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، عباس آفریدی اور محمد شہزاد نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس جیت کے ساتھ پاکستان نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے، جہاں شائقین کو ایک اور دلچسپ مقابلے کی امید ہے۔