پاکستان میں گھٹا ٹوپ اندھیرا، آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے؛ڈاکٹر اسامہ بن رضی
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ بن رضی نےکہا ہے کہ ملک میں گھٹا ٹوپ اندھیرا ہے۔پاکستان کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر اسامہ بن رضی کا کہنا تھا کہ ملک میں زرداری اور شریف خاندانوں کی حکمرانی ہے۔ ٹریڈیونینز اور طلبہ سیاست کے خاتمے نے ملک کو سیاسی طور پر بانچھ بنا دیا ہے۔ملک میں تبدیلی محنت کشوں کے ذریعے ہی آسکتی ہے۔یہ بات انہوں نے وی ٹرسٹ گلشن اقبال میں نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے زیر اہتمام ”یوم تاسیس“کے پروگرام سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی۔
اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے بانی صدر اور وی ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر محمد شفیع ملک،نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سابق سیکریٹری جنرل،پاکستان اسٹیل لیبر یونین پاسلو کے سابق صدراور جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری،نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ،کراچی کے صدر خالد خان،جنرل سیکریٹری محمد قاسم جمال نے بھی خطاب کیا۔جبکہ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سینئر نائب صدور ظفر خان،شاہد ایوب خان بھی موجود تھے۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی مذہبی جماعتوں نے مل کر بنایا تھا لیکن اپنے مفادات کیلئے آج آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔فارم 47کے پیدوار حکمران جمہوری اداروں،انتخابی اداروں،الیکشن کمیشن اور عدلیہ کو پامال کر رہے ہیں۔ملک میں آج جعلی پارلیمنٹ ہے،جعلی صدر،جعلی وزیراعظم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دو خاندانوں کی حکمرانی ہے۔سول سوسائٹی کے جتنے اسٹیک ہولڈرز ہیں ان سب کیگلے گھونٹ دیئے گئے ہیں۔ٹریڑ یونین سیاست اور طلبہ سیاست جو کہ سیاست کی نرسری تھی انھیں ختم کر دیا گیا ہے۔ملک میں پہلے لیفٹ اور رائٹ کی سیاست ہوتی تھی لیکن اب رائٹ اور رونگ کی سیاست ہورہی ہے۔۔ایسے میں نیشنل لیبر فیڈریشن جیسی نظریاتی مزدور فیڈریشن کو اپنا انقلابی کردار ادا کرنا ہوگا۔سرمایہ دارانہ نظام نے پاکستان کو تباہ کردیا ہے۔سودی نظام نے معشیت کو برباد کر کے پاکستان کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔
اسامہ بن رضی کا کہنا تھا اس وقت ضرورت ہے کہ ہم ازسرنو اپنی صفت بندی کریں۔پاکستان کے مزدور اور نوجوان حکمرانو کی غلط پالیسیوں اور کرپشن کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہیں۔تعلیم یافتہ نوجوان آج اپنے بہتر مستقبل کے لئے بیرون ممالک جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔گزشتہ تین سالوں میں 30لاکھ نوجوان ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔لیکن ان سب کے باوجود روشنی کی کرن موجود ہیاور ملک میں ذہنی انقلاب برپا ہورہا ہے۔پہلی دفعہ پنجاب میں ایک بڑی تبدیلی کی لہر اٹھی ہے اور پنجاب کے چپے چپے میں حکمرانو کے خلاف نفرت کا لاوا پک رہا ہے۔نیشنل لیبر فیڈریشن کا ایک درخشاں ماضی ہے اور این ایل ایف کا پاکستان کی مزدور تاریخ میں اہم کردار ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے ملک میں
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز