اتحادٹائون اورسپرہائی وے پرڈکیتی مزاحمت پر2نوجوان قتل
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وپر تشدد واقعات میں 6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 3افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود بلدیہ نواب کالونی، 20 نمبر بس اسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے 18 سالہ افتخار ولد سعید اللہ پر گولیاں برسا دیں ۔فائرنگ کے نتیجے میں افتخار زخمی ہوا اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ مقتول افتخار موبائل مارکیٹ میں کام کرتا تھا اور پانچ بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ مبینہ ٹاون تھانے کی حدود یونیورسٹی روڈ پر پی ایس او پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ عبداللہ ولد مہتاب خان جاں بحق ہوگیا۔ سپرہائی وے پرواقع براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت بھتیجا جاں بحق اورچچا زخمی ہوگیا۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈی ایچ اے فیز 06 خیابان بخاری کے قریب بنگلہ سے 54 سالہ عامر نواب ولد عبدالغفور کی لاش ملی ،متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے بعد نجی سردخانے منتقل کر دیا گیا ۔ اسی طرح منگھو پیر تھانے کی حدود نادرن بائی پاس کے قریب جھاڑیوں سے 55 سالہ شخص کی تین روز پرانی لاش ملی ،۔ مبینہ ٹاون کے علاقے سفاری پارک ماڈرن ہسپتال کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار30سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔گلشن اقبال میں کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت کی بالائی منزل سے پُراسرار طور پر گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کو خودکشی قرار دیا ہے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن 05 نمبر غوث الاعظم مسجد کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 60سالہ محمد مشتر فیروز ولد حافظ عبدالحنید زخمی ہوا ۔ جوہر آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا دستگیر بلاک 14نذد جاوید نہاری مکان نمبر آر 849میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 23سالہ حسنین ولد محمد بلال اور شارع فیصل تھانے کی حدود ڈی اوایچ سوسائٹی نیشنل اسٹیڈیم روڈ گلی نمبر 12 کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 28سالہ محمد بلال ولد صلاح الدین زخمی ہوگیا ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تھانے کی حدود کے قریب
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز