Jasarat News:
2025-11-04@05:45:25 GMT

اتحادٹائون اورسپرہائی وے پرڈکیتی مزاحمت پر2نوجوان قتل

اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-02-19

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وپر تشدد واقعات میں 6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 3افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود بلدیہ نواب کالونی، 20 نمبر بس اسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے 18 سالہ افتخار ولد سعید اللہ پر گولیاں برسا دیں ۔فائرنگ کے نتیجے میں افتخار زخمی ہوا اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ مقتول افتخار موبائل مارکیٹ میں کام کرتا تھا اور پانچ بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ مبینہ ٹاون تھانے کی حدود  یونیورسٹی روڈ پر پی ایس او پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ عبداللہ ولد مہتاب خان جاں بحق ہوگیا۔ سپرہائی وے پرواقع براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب  ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت بھتیجا جاں بحق اورچچا زخمی ہوگیا۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈی ایچ اے فیز 06 خیابان بخاری کے قریب بنگلہ سے 54 سالہ عامر نواب ولد عبدالغفور کی لاش ملی ،متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے بعد نجی سردخانے منتقل کر دیا گیا ۔ اسی طرح  منگھو پیر تھانے کی حدود نادرن بائی پاس کے قریب جھاڑیوں سے  55 سالہ شخص کی تین روز پرانی لاش ملی ،۔ مبینہ ٹاون کے علاقے سفاری پارک ماڈرن ہسپتال کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار30سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔گلشن اقبال میں کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت کی بالائی منزل سے پُراسرار طور پر گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کو خودکشی قرار دیا ہے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن 05 نمبر غوث الاعظم مسجد کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 60سالہ محمد مشتر فیروز ولد حافظ عبدالحنید زخمی ہوا ۔ جوہر آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا دستگیر بلاک 14نذد جاوید نہاری مکان نمبر آر 849میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 23سالہ حسنین ولد محمد بلال  اور شارع فیصل تھانے کی حدود ڈی اوایچ سوسائٹی نیشنل اسٹیڈیم روڈ گلی نمبر 12 کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 28سالہ محمد بلال ولد صلاح الدین زخمی ہوگیا ۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تھانے کی حدود کے قریب

پڑھیں:

کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا

کراچی:

تین ہٹی مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں منی ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس نے تین ہٹی مزر کے قریب ہونے والے حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا۔

ایس ایچ او جمشید کوارٹرزانصر بٹ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ حماد کے نام سے ہوئی ہے اور زخمی ہونے والے 35 سالہ امین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور گوت خان کو گرفتار کر کے  منی ٹرک اپنے قبضے میں لے لیا ہے، جس پر سامان بھی لدا ہوا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، اہلکار جاں بحق ،2 زخمی
  • اورنگی نمبر 4میں سفیر اسپتال سیل
  • کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق
  • کراچی: براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب  ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر بھتیجا جاں بحق، چچا زخمی
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، ایک اہلکار شہید، دو زخمی
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، ایک اہکار شہید، دو زخمی
  • کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا
  • نوکری سے نکالنے پر ملازم نے بریانی سینٹر کے مالک پر فائرنگ کردی