data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دوطرفہ تجارت کو باہمی تعاون سے فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ قونصل جنرل نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد کی سربراہی میں ایک وفد سے قونصلیٹ میں ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے( ایف ٹی اے)، کراچی میں چائنا سولو نمائش اور انویسٹمنٹ کانفرنس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔وفد میں پی سی ڈی ایم اے کے وائس چیئرمین شارق فیروز، کنوینر ڈپلومیٹک افیئرز ناصرالدین فتح ککڈا، ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی یحییٰ ارشد، سابق چیئرمین عبدالراشد کھتری، کامران ریاض، سابق وائس چیئرمین ندیم آفتاب، ایڈوائزر ڈپلومیٹک افیئرز شاہد بشیر اور سلیم مکاتی شامل تھے۔ چینی قونصل جنرل نے پی سی ڈی ایم اے کے وفد کی تجاویز کو سراہتے ہوئے یہ یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی و تجارتی روابط کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے وفد کے سربراہ سلیم ولی محمد کی تجویز پر پی سی ڈی ایم اے ممبران کو ترجیحی بنیاد پر ویزے کے اجراء اور ایف ٹی اے میں مزید آئٹمز شامل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔قونصل جنرل نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین پی سی ڈی ایم اے سلیم ولی محمد نے چین کے قونصل سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین تجارت کو زیادہ مؤثر انداز میں فروغ دینے کے لیے اہم تجاویز پیش کیں جسے قونصل جنرل نے سراہا۔ سلیم ولی محمد نے کراچی میں چین کی سولو ایگزیبیشن کے انعقاد کی تجویز پیش کی جس کے لیے پی سی ڈی ایم اے اور چینی قونصلیٹ باہمی طور پر تعاون کریں گے تاکہ اس منصوبے پر جلد عملی پیش رفت ہو سکے۔اسی طرح کراچی میں ایک بڑی چائنا انویسٹمنٹ کانفرنس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا جس کا مقصد پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ اس سلسلے میں پی سی ڈی ایم اے اور چینی قونصلیٹ مل کر لائحہ عمل تیار کریں گے۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی سی ڈی ایم اے سلیم ولی محمد کراچی میں اور چین

پڑھیں:

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورہ برونائی، سلطانِ برونائی سے ملاقات

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے برونائی کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،ملاقات میں برونائی دارالسلام کے سلطان نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی دارالسلام کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سلطانِ برونائی سے ملاقات کی، ملاقات میں برونائی دارالسلام کے سلطان نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور برونائی دارالسلام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، علاوہ ازیں انہوں نے وزیرِ دفاع اور کمانڈر رائل برونائی آرمڈ فورسز سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے موارا نیول بیس پر موجود دارالامان کا دورہ کیا اور ڈیفنس اکیڈمی رائل برونائی آرمڈ فورسز میں شرکا سے خطاب کیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کے علاقائی امن و استحکام میں کردار کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اکیڈمی کے کمانڈ اینڈ سٹاف کورس کے طلبہ سے بھی بات چیت کی، جن میں 19 مختلف ممالک کے افسران بھی شامل تھے۔ اس دوران ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے وفود نے عالمی و علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان برونائی کے ساتھ اپنے دفاعی اور عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر برونائی کی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا اور پاکستان کے کردار کی تعریف کی، دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کی برونائی آرمڈ فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِاعظم شہباز شریف کا پاکستان میں گوگل کے دفاتر اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم، ہری پور میں اسمبلی لائن خوش آئند قرار
  • ساختی اصلاحات کے بغیر قلیل مدتی غیر ملکی سرمایہ کاری عارضی قرار
  • چیئرمین سی جے سی ایس سی کا برونائی کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • سرحد پار تجارت کے فروغ کے لئے’’ٹریڈ لیب‘‘ پلیٹ فارم متعارف
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورہ برونائی، سلطانِ برونائی سے ملاقات
  • جنرل ساحر شمشاد کا دورۂ برونائی: دفاعی تعلقات کے فروغ پر اتفاق
  • پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری میں شدید کمی کے بحران سے دوچار
  • وفاقی وزیر مصدق ملک کا معیشت کی مضبوطی کے لیے برآمدات کے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافے پر زور
  • 39 وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے، 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خزانہ