پاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، سینئر نائب صدر فیفا
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔
اسلام آباد میں چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان نے کہا کہ مجھے پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے، 2017 کے بعد یہ میرا پہلا دورہ ہے۔
شیخ سلمان نے کہا کہ میں اچھے وقت میں آیا ہوں کیونکہ اب یہاں فٹبال کی منتخب باڈی موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمارے سامنے ایک واضح روڈ میپ ہے، ہم فیفا اور اے ایف سی کے تعاون سے اس خوبصورت ملک میں فٹبال ٹیم کو ترقی دیں گے۔
فیفا کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ بہت سے لوگ اس کھیل کو قریب سے فالو کرتے ہیں، ہمیں اس کھیل کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے۔
شیخ سلمان کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر اتنا اچھا نہیں ہے لیکن اور پروگراموں سے اسے بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ مستقبل قریب میں آپ کو تبدیلیاں نظر آئیں گی۔
اس موقع پر چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان آمد پر فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
رانا مشہود نے کہا کہ فٹبال کے فروغ کے لیے ان کی آمد انتہائی اہم ہے۔ وزیر اعظم کے وژن کے تحت کھیلوں کے میدان میں مثبت تبدیلیاں آرہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فیفا کے ساتھ مل کر پاکستان میں موجود ٹیلنٹ تلاش کریں گے۔ وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگراموں میں ہماری تیس کھیلوں پر خصوصی توجہ ہے۔
چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام نے مزید کہا کہ نوجوانوں سے کیے گئے وعدوں پر مثبت انداز میں عمل ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیفا کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ
پڑھیں:
ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر اورفیفا کے سلمان بن ابراہیم پاکستان پہنچ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر، بحرین کے شاہی خاندان کے رکن شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ پاکستان پہنچ گئے، شیخ سلمان بن الخلیفہ 7 نومبر 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کرینگے۔وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایت پر، شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کو اس دورے کے دوران اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سنیئر حکام اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سونم جگمی اور دیگر عہدیداران نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی ملاقاتیں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ خان اور دیگر اعلی سول و عسکری قیادت سے متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں فٹ بال کے شعبے میں انفراسٹر کچرڈویلپمنٹ، نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع میں فروغ و توسیع اور پاکستان میں اسپورٹس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔یہ تاریخی دورہ پاکستان میں فٹ بال کے نئے دور کی بنیاد رکھے گا۔