بک سیلر زایسوسی ایشن کاایکسپوسینٹر میں عالمی کتب میلہ منعقد کرنے کااعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) نے اعلان کیا ہے کہ اس سال بھی ماہ دسمبر 2025میں کراچی عالمی کتب میلہ ایکسپو سینٹر میں حسبِ روایت کامیابی سے منعقد کیا جائے گا۔پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری وقارمتین نے کہا کہ پبلشرز، بک سیلرز اور وہ کمپنیاں جو اس میلے میں شرکت کرتی رہی ہیں یا اس سال شرکت کی خواہش رکھتی ہیں وہ 10 نومبر تک اپنے اسٹالز کی بکنگ کے لیے براہ راست آرگنائزر آفس سے رابطہ کر کے خصوصی ڈسکاونٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صحافیوں پر حملے سماج کے ضمیر پر وار ہیں‘ وزیر اعلیٰ سندھ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-02-21
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صحافیوں کے خلاف جرائم میں استثنا کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ آزاد صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے۔ آزاد میڈیا کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ صحافیوں پر حملے سماج کے ضمیر پر وار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آزادی اظہار کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔ سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں صحافیوں کے تحفظ کا جامع قانون نافذ ہے۔ سندھ کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس عملی و مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ صحافیوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی وقت کی ضرورت ہے۔