data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ حکومت نے شہری سیکورٹی اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

صوبائی وزیرِ اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے مطابق پیپلز بس سروس اور ای وی ٹیکسی سروس میں نصب کیمروں اور انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم (ITS) کو اب سیف سٹی نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔

اس فیصلے کا مقصد نہ صرف عوامی ٹرانسپورٹ کو زیادہ محفوظ بنانا ہے بلکہ کراچی سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں ٹریفک مینجمنٹ، سیکورٹی مانیٹرنگ اور شہری تحفظ کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا بھی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت دسمبر میں جدید ای وی ٹیکسی سروس کے آغاز کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ یہ منصوبہ شہریوں کو ایک محفوظ، آرام دہ اور ماحول دوست سفری متبادل فراہم کرے گا۔ ابتدائی مرحلے میں یہ سروس کراچی میں شروع کی جائے گی، بعد ازاں اسے دیگر بڑے شہروں تک توسیع دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت خواتین کے لیے علیحدہ  پنک ای وی ٹیکسی سروس بھی متعارف کروا رہی ہے تاکہ خواتین مسافروں کو محفوظ اور آرام دہ سفر میسر آ سکے۔

اس منصوبے کے حوالے سے کراچی میں سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی منیجنگ ڈائریکٹر کنول نظام بھٹو سمیت دیگر حکام بھی شریک تھے۔

سرمایہ کاروں نے ای وی ٹیکسی کے ڈھانچے، چارجنگ اسٹیشنز کے قیام اور آپریٹنگ ماڈلز پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف عوامی سہولت بلکہ صوبے کی معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ای وی ٹیکسی سروس کم کرایوں میں شہریوں کو آرام دہ سفر فراہم کرے گی، جبکہ سرمایہ کاروں کے لیے یہ ایک پرکشش سرمایہ کاری موقع ثابت ہوگی۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ای وی ٹیکسی اور پیپلز بس سروس کے کیمرے سیف سٹی نیٹ ورک سے جڑنے کے بعد شہری سیکورٹی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، جس سے عوامی تحفظ، شفافیت اور نظام کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن ٹیکسی سروس کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسف زئی نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انعام یوسف زئی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی خیبر پی کے کو ارسال کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن