خاور مانیکا مبینہ تشدد سے متعلق کیس:پی ٹی آئی وکیل کواشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے خاور مانیکا پر مبینہ تشدد سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی وکیل علی اعجاز بٹر کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی۔ جمعرات کو اسلام آباد کی انسداددہشتگردی عدالت میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر مبینہ تشدد سے متعلق کیس کی سماعت وکلاء کی حاضری کے بعد 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی وکلاء پر تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے چند روز قبل پی ٹی آئی وکلاء کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ عدالت نے ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس کر دیا تھا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
لاہور، انسداد اسموگ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، ہوٹلز اور کمرشل مارکیٹس بند کر دی گئیں
لاہور:لاہور میں انسداد سموگ کے حوالے سے ہائی کورٹ کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے بھرپور کارروائی شروع کر دی ہے۔
متعدد علاقوں میں ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور کمرشل مارکیٹس کو رات گیارہ بجے تک بند کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔
اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس کی نگرانی میں یہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ اسموگ کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں جیسے گلبرگ، لبرٹی مارکیٹ، انار کلی، مال روڈ، گڑھی شاہو اور دیگر جگہوں پر دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔
تاہم شہر کے بعض علاقوں جیسے لکشمی چوک، گوال منڈی، ریلوے اسٹیشن، جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ اور بادامی باغ میں دکانیں رات دیر تک کھلی رہیں۔
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ اگر ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی تو ہوٹلوں اور دکانوں کو سیل کر دیا جائے گا اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
یہ کارروائیاں شہر میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور آلودگی کو کم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں جس کے لیے ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی تھیں۔