پاکستان میں سردی نے انگڑائی لے لی، ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور ژالہ باری
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
ملک کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں بھی تیز بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم سرد ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین مختلف شہروں میں ہونے والی ژالہ باری اور بارش کی ویڈیوز بڑی تعداد میں شیئر کر رہے ہیں۔ خرم اقبال نے لوئر دیر کی ویڈیو شیئر کی جس میں شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث سڑکیں سفید ہو گئیں۔
لوئر دیر میں شدید بارش اور ژالہ باری، سڑکیں سفید ہو گئیں۔۔!! pic.
— Khurram Iqbal (@khurram143) November 4, 2025
ایک صارف نے اسلام آباد میں ہونے والی ژالہ باری کی تازہ ویڈیو شیئر کی ہے۔
اسلام آباد میں ژالہ باری کے تازہ ترین مناظر ❄️❄️❄️⛈️⛈️⛈️
Weather Updates PK 2.0 – Jawad Memon / #pakistandoppler pic.twitter.com/6x03SpqZ06
— Weather Updates PK (@WeatherWupk) November 4, 2025
انور انجم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وادیِ سوات میں بارش اور شدید ژالہ باری کے باعث دن رات میں تبدیل ہوگیا، ہر طرف تاریکی چھا گئی ہے۔
وادیِ سوات میں بارش اور شدید ژالہ باری کے باعث دن رات میں تبدیل ہوگیا، ہر طرف تاریکی چھا گئی۔ pic.twitter.com/N8mwC6Gyr1
— Anwar Anjum (@anwaranjum2) November 4, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ مینگورہ سوات دن کے 11 بجے اندھیرا اور بارش کے ساتھ ژالہ باری ہو رہی ہے، اللہ تعالیٰ رحم کرے۔
مینگورہ سوات دن کے 11 بجے اندھیرا اور بارش کے ساتھ ژالہ باری آللہ تعالیٰ رحم کرے pic.twitter.com/ODdYEftxlk
— Attaullah Yousafzai (@Attaullahswatai) November 4, 2025
محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 5 نومبر تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں اور بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مسافروں اور مقامی انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش برفباری پاکستان میں بارشیں ژالہ باری سردیوں کا آغازذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان میں بارشیں ژالہ باری سردیوں کا ا غاز ژالہ باری کے باعث اور ژالہ باری علاقوں میں بارش اور
پڑھیں:
بغیر حفاظتی اقدامات مزدور کے کام کرتے ویڈیو وائرل، ’کسی مہذب ملک میں کنٹریکٹر پر پابندی لگ جاتی‘
کراچی میں ایک مزدور کی بلندی پر بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے کام کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مزدور کئی سو فٹ کی اونچائی پر عمارت کے سریوں پر کھڑا ہے اور بغیر کسی حفاظتی سامان کے اپنا کام انجام دے رہا ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مزدور نے نہ تو ہیلمٹ پہنا ہے، نہ سیفٹی جیکٹ، اور نہ ہی کسی حفاظتی رسی یا مشین کی مدد حاصل کی ہے۔ خطرناک بلندی پر بغیر حفاظتی اقدامات کے اس طرح کا کام کسی بھی وقت سنگین حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔
یہ کلفٹن ہائپر اسٹار ڈالمن مال کراچی ہے۔۔
غریب مزدور سیفٹی کے بغیر خطرناک کام کر رہے ہیں، اور لوگ اسے تماشہ بنا رہے ہیں۔۔
ایسا کام باہر ممالک میں ہو تو سیدھا جرمانہ لگتا ہے!! pic.twitter.com/wAP1lQzteE
— Mohammad Hayat (@mofarooka) November 3, 2025
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی منصوبوں میں مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور ایسے خطرناک حالات میں کام کرنے سے روکنے کے لیے سخت قوانین پر عمل درآمد کرایا جائے۔
صارفین کا کہنا تھا کہ ایسا کام باہر کسی ملک میں کیا جاتا تو ان کو جرمانہ کیا جاتا۔ ایک صارف نے لکھا کہ کنسٹرکشن کمپنی اور ٹھیکیدار دونوں کو اس غفلت پر جیل میں ڈالنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی حادثہ پیش آ جائے تو لوگ بس اتنا کہیں گے کہ غریب کا بچہ تھا مر گیا۔ مگر اُن ظالم امیروں سے کوئی سوال نہیں کرے گا جن کے محل انہی محنت کشوں کے خون پسینے سے آباد ہیں۔ مگر انہیں مزدوروں کی جان کی کوئی پرواہ نہیں۔
کنسٹرکشن کمپنی اور ٹھیکیدار، دونوں کو غفلت پر جیل کی ہوا کھلانا ضروری ہے۔ خدا نہ کرے اگر کوئی حادثہ پیش آ جائے تو لوگ بس اتنا کہیں گے کہ غریب کا بچہ تھا، مر گیا۔ مگر اُن ظالم امیروں سے کوئی سوال نہیں کرے گا جن کے محل انہی محنت کشوں کے خون پسینے سے آباد ہیں، مگر انہیں مزدوروں کے…
— Ghulamuddin (GD) (@GD_Alisher) November 3, 2025
سید قاسم ضیاء نے لکھا کہ باہر کسی مہذب ملک میں ایسا ہوتا تو سائیٹ بند ہو جانی تھی اورشاید کنٹریکٹرپر ہمیشہ کے لیے پابندی لگ جاتی۔
باہر کسی مہذب ملک میں ایسا ہوتا تو سائیٹ بند ہو جانی تھی اورشائد کنٹریکٹرپر ہمیشہ کے لئے پابندی لگ جاتی
— Syed Qasim Zia (@SyedQsimZia) November 3, 2025
مونی خان نے کہا کہ ٹھیکیدار کی ذمہ داری ہے اپنے مزدوروں کو سیفٹی کٹ کے ساتھ کام پر لگائے یہ بہادری یا محنت نہیں بیوقوفی ہے۔
ٹھیکیدار کی ذمہ داری ہے اپنے مزدوروں کو سیفٹی کٹ کے ساتھ کام پر لگائے یہ بہادری یا محنت نہیں بیوقوفی ہے
— Moni khan (@Monikhan2024) November 3, 2025
عبدالرحمان نے مطالبہ کیا کہ اس کے ٹھیکیدار اور دوسرے ذمہ داران کو فوری گرفتار کرنا چاہیے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنا چاہیے۔
اس کے ٹھیکیدار اور دوسرے ذمہ داران کو فوری گرفتار کرنا چاہیے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنا چاہیے ????
— Abdur Rehman Burki (@AbdurRehman7_) November 3, 2025
کئی صارفین یہ بھی کہتے نظرا ٓئے کہ مزدور خود حفاظتی اقدامات کے بغیر آخر کام ہی کیوں کر رہے ہیں۔ ایسے تو یہ خود اپنی موت کو دعوت دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اونچی عمارتیں کراچی کراچی مٰں عمارتوں کی تعمیر مزدور وائرل ویڈیو