اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ نئے کیسز میں سے 7 دیہی اور 3 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔ مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔

ترلائی سے 3، جی-7 اور ترامڑی سے 2، ای-11، سوہان اور روات سے 1،1 کیس رپورٹ۔ ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کے دورے اور ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی ہے۔

مجموعی طور پر 45 ہزار 306 انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں اسلام آباد بھر میں مکمل کی گئیں جبکہ 2 مثبت تجارتی ہاٹ اسپاٹس اور 335 گھروں سے لاروا برآمد ہوا۔

1,062 مقامات پر فوگنگ کی گئی جبکہ ہائی رسک علاقوں میں کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ 22 کنفرم مریضوں کے گھروں اور 1,073 اطراف کے گھروں میں اسپرے کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، ڈی ایچ ایس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ مہم جاری ہے۔

وفاقی وزیرِ صحت کی ہدایت پر انسدادِ ڈینگی اقدامات میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔ ڈینگی پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سخت انتظامی کارروائیاں اور عوامی آگاہی مہم جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عدالت کی پیمرا کو منشیات کےخاتمےسے متعلق چینلز پر پرائم ٹائم کے دوران آگاہی مہم چلانے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پیمراء کو منشیات کے خاتمے سے متعلق چینلز پر پرائم ٹائم کے دوران آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔

جسٹس راجہ انعام امین منھاس نے کہا کہ رات ایک بجے آگاہی مہم نہیں چلانی بلکہ پرائم ٹائم پر مہم چلانی ہے، آئی جی اسلام آباد  اے این ایف ، پرائیویٹ سکول ریگولیٹری باڈی و دیگر سٹیک ہولڈر سے مل کر منشیات کے خاتمے کا میکنزم بنائیں۔

پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی پیرا کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں میں طلباء، سٹاف، کنٹین اسٹاف یا کسی سے بھی منشیات برآمدگی پر سربراہ ادارہ کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تمام تعلیمی اداروں میں ڈلیوری بوائے، کوریئر سروسز وغیرہ کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

2025 میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات پر درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئی۔

رپورٹ میں اے این ایف اے نے کہا کہ این ایف نے رواں سال اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سے متعلق 51 مقدمات درج کیے۔

ڈی ایس پی لیگل نے کہا کہ رواں سال پولیس نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے منشیات برآمدگی کے 22 مقدمات درج کیے، جسٹس راجہ انعام امین منھاس نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار کاشف علی ملک عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے آئی جی کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے منشیات کے خاتمے پر میکنزم بنانے کی ہدایت کی، کیس کی سماعت دو ہفتوں کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں ڈینگی کے وار ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 نئے کیسز رپورٹ
  • اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 10 کیسز رپورٹ، متاثرین کی تعداد 44 تک پہنچ گئی
  • حیدرآباد: ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ایک لیبارٹری میں بچے کا خون ٹیسٹ کیلیے سیمپل لیا جارہاہے
  • رانو ریچھ کی جہاز میں اسلام آباد آمد، پھول کی پتیوں سے استقبال کے بعد وائلڈ لائف سینٹر منتقل
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں 20 نئے کیسز رپورٹ
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے حملے تیز، 24 گھنٹوں میں 20 نئے کیسز رپورٹ
  • مادہ ریچھ ’رانو‘ کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی کا عمل شروع
  • ماحولیاتی تبدیلیوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ
  • عدالت کی پیمرا کو منشیات کےخاتمےسے متعلق چینلز پر پرائم ٹائم کے دوران آگاہی مہم چلانے کی ہدایت