آن لائن ہیکرز کا اراکینِ پارلیمنٹ پر دھاوا، لاکھوں روپے ہتھیانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی میں انکشاف ہوا ہے کہ آن لائن ہیکرز نے متعدد سینیٹرز سے لاکھوں روپے فراڈ کے ذریعے ہتھیائے۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے بتایا کہ ایک منظم گروہ فون کالز اور واٹس ایپ ہیکنگ کے ذریعے اراکینِ پارلیمنٹ کو نشانہ بنا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: جی میل صارفین کے لیے انتباہ: 18 کروڑ سے زائد پاس ورڈز ہیکرز کے ہاتھ لگ گئے
متاثرین میں سینیٹر فلک ناز چترالی، عرفان صدیقی، قادر مندوخیل اور دلاور خان شامل ہیں۔ ہیکرز نے دلاور خان سے ساڑھے 8 لاکھ، جبکہ فلک ناز چترالی سے 2 قسطوں میں 5 لاکھ روپے فراڈ کیے۔
عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ان کا واٹس ایپ ہیک کرکے جاننے والوں سے ان کے نام پر رقوم منگوائی گئیں، لیکن 2 سال گزرنے کے باوجود کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
مزید پڑھیں: روس کی سرکاری ایئر لائن نے سائبر حملے کے بعد درجنوں پروازیں منسوخ کر دیں
کمیٹی نے وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اراکینِ پارلیمنٹ محفوظ نہیں تو عام شہریوں کا ڈیٹا کس قدر غیر محفوظ ہے، اس کا اندازہ آسانی سے لگایا جا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آن لائن ہیکرز اراکین پارلیمنٹ دلاور خان سینیٹر سیف اللہ ابڑو سینیٹر فلک ناز چترالی عرفان صدیقی، قادر مندوخیل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آن لائن ہیکرز اراکین پارلیمنٹ دلاور خان سینیٹر سیف اللہ ابڑو سینیٹر فلک ناز چترالی عرفان صدیقی قادر مندوخیل
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔