data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میٹا نے واٹس ایپ کے ایپل واچ صارفین کو بڑی سہولت دے دی ہے۔ کمپنی نے بالآخر ایپل واچ کیلئے آفICIAL واٹس ایپ ایپ لانچ کر دی ہے جس کے بعد اب صارفین فون نکالے بغیر اپنی گھڑی پر ہی پیغامات، نوٹیفکیشنز اور کالز دیکھ سکیں گے۔

یہ ایپ فی الحال بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور اس میں صارفین میسجز پڑھنے، وائس میسج ریکارڈ کر کے بھیجنے، اور کال نوٹیفکیشنز دیکھنے کی سہولت بھی حاصل کر سکیں گے۔ پہلے ایپل واچ پر صرف میسج نوٹیفکیشن آتے تھے، لیکن اب براہِ راست ان سے انٹریکشن ممکن ہو گیا ہے۔

میٹا کے مطابق ایپل واچ پر بھی واٹس ایپ کے پیغامات اور کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے محفوظ رہیں گے۔ ایپ کا انٹرفیس بھی اس طرح بنایا گیا ہے کہ گھڑی پر تیزی سے استعمال کیا جا سکے اور اس میں ایک کنکشن انڈیکیٹر بھی موجود ہے جو بتاتا ہے کہ واچ اور فون کا کنکشن فعال ہے یا نہیں۔

کمپنی نے اشارہ دیا ہے کہ مستقبل میں اس ایپ میں مزید فیچرز بھی شامل ہوں گے، یہ اقدام واٹس ایپ کے ملٹی ڈیوائس اور کراس پلیٹ فارم ایکسپیریئنس کو مزید بہتر بنانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: واٹس ایپ ایپل واچ

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی