ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان نے ڈیجیٹل انقلاب کی جانب اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

معاشی استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی نے پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کیلئے حکومت پاکستان ، گوگل، ٹیک ویلی اورنیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے اشتراک سے پہلی کروم بک اسمبلی لائن کا افتتاح کردیا ہے۔

کروم بک اسمبلی لائن کے ذریعے 2026 سے مقامی سطح پر اساتذہ اور طلبا کے لیے سالانہ 5 لاکھ لیپ ٹاپس تیار کیے جائیں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریگولیٹری فریم ورک کے تحت نئی پالیسی کا مقصد پاکستان کو ریجنل ہب برائے ٹیک ڈیولپمنٹ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوگل اور پاکستان کا اسٹریٹجک اشتراک ایک لاکھ ڈویلپرز کو فنی مہارت کی تربیت فراہم  کرنے میں معاون ثابت ہوگا، اے آئی لیڈرز فیلوشپ پروگرام کے تحت 100 اداروں کو اے آئی کے استعمال میں مدد فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ موبائل ایپس، ڈیجیٹل سروسز اور ای کامرس کے ذریعے 2030 تک سالانہ 6.

6 ارب ڈالرز کی برآمدات متوقع ہیں جبکہ ایک سال کے اندر مکمل اسمبلی لائن کا قیام اور معروف  ٹیک کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان اہم سنگِ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ معروف عالمی کمپنی گوگل کی پاکستان میں موجودگی ملک کی ڈیجیٹل معیشت و ترقی کے لیے اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسمبلی لائن پاکستان میں

پڑھیں:

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز گوگل فار ایجوکیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گوگل کروم بک کا معائنہ کر رہی ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-08-35

 

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کا سفر: پہلی بار گوگل کروم بک کی اسمبلی لائن کاافتتاح
  • پاکستان میں گوگل کروم بُک کی پہلی اسمبلی لائن کا افتتاح
  • گوگل اور حکومتِ پاکستان کا شراکت داری معاہدہ، 2026 تک 5 لاکھ کروم بُک ڈیوائسز تیار کرنے کا ہدف
  • عام شہریوں کیلئے ڈیجیٹل آلات تک رسائی مزید آسان ہوجائے گی : نائب وزیراعظم 
  •  گوگل کی مقامی موجودگی اسے پاکستان کے اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے قریب لائے گی:نائب وزیر اعطم
  • پاکستان میں گوگل کروم بُک کی پہلی اسمبلی لائن کا افتتاح، عام صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟
  • پنجاب کو مصنوعی ذہانت ہنب بنانا عزم ‘ لیپ ٹاپ فیکٹری کے قیام کیلئے بھرپور معاونت کرینگے : مریم نواز 
  • لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز گوگل فار ایجوکیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گوگل کروم بک کا معائنہ کر رہی ہیں
  • گوگل کی پنجاب حکومت کو شاندارپیشکش