’مجھے اکیلا چھوڑ دو‘، بھارتی اداکار عامر خان کی گرل فرینڈ میڈیا پر برہم
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ بھارتی میڈیا پر برس پڑیں۔ بنگلورو سے تعلق رکھنے والی فیشن پروفیشنل گوری اسپرٹ ممبئی میں اس وقت برہمی کا اظہار کرتی نظر آئیں جب میڈیا ان کا پیچھا کرنے لگا۔ آن لائن گردش کرتی ایک ویڈیو میں گوری کو یہ کہتے سنا گیا ’کہاں سے آتے ہو آپ لوگ؟ کون بلاتا ہے آپ کو؟‘
جب فوٹوگرافرز ان کے پیچھے چلتے رہے تو ان کی جھنجھلاہٹ بڑھ گئی۔ انہوں نے کہا، ’میرا پیچھا کیوں کر رہے ہو؟ مجھے اکیلا چھوڑ دو!‘ حتیٰ کہ وہ اپنے ساتھی کی طرف مڑ کر بولیں: کون بلاتا ہے اِنہیں؟‘
View this post on Instagram
A post shared by Bollywood Chhaya Chitra (@bollywoodchhayachitra)
اس سے پہلے بھی گوری سپراٹ نے میڈیا اور پاپارازی کے مسلسل پیچھا کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ ایک وائرل ویڈیو میں انہیں کہتے ہوئے سنا گیا کہ ’ارے مجھے اکیلا چھوڑ دو نا، میں بس واک پر جا رہی ہوں‘۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے گزشتہ ماہ اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ سے تعلقات کا انکشاف کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار عامر خان اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سے شادی کا ارادہ کیوں نہیں رکھتے؟
اپنی سالگرہ پر منعقدہ ایک پارٹی میں عامر خان نے بتایا تھا کہ وہ ایک رومانوی تعلق میں ہیں۔عامر اور گوری کی ملاقات 25 سال پہلے ہوئی تھی، لیکن اپنی مصروف زندگیوں کے باعث ان کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ تاہم، 2 سال پہلے ان کی دوبارہ ملاقات ہوئی اور ان کا رشتہ آگے بڑھنے لگا۔
عامر خان نے گوری کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’میں کسی ایسی شخصیت کی تلاش میں تھا جس کے ساتھ میں سکون محسوس کروں، جو مجھے سکون دے سکے۔ اور پھر گوری سامنے آ گئیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: 60 سال کی عمر میں رومانس کا اعلان، عامر خان کی نئی گرل فرینڈ کون ہے؟
جب عامر خان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنے رشتہ کو عوامی سطح پر کیوں پیش کیا، تو عامر نے جواب دیا، ’ہم اب ساتھ ہیں، اور ہمیں لگتا ہے کہ ہم ایک دوسرے پر اتنا بھروسہ رکھتے ہیں کہ آپ لوگوں کو بتا سکیں۔ اب میں اسے چھپانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔ کل اگر میں گوری کے ساتھ کافی کے لیے جاؤں، تو آپ لوگ بھی ہمارے ساتھ آ سکتے ہیں‘۔
عامر خان کی پہلی شادی فلم پروڈیوسر رینا دتہ اور دوسری شادی کرن راؤ سے ہوئی تھی، اور ان کے ان شادیوں سے3 بچے ہیں۔ جب ان سے گوری کے ساتھ شادی کے ارادے کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا، ’میری 2 شادیاں ہو چکی ہیں۔ لیکن اب 60 سال کی عمر میں شادی شاید مجھے زیب نہیں دیتی۔ لیکن دیکھتے ہیں‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ عامر خان عامر خان شادی عامر خان گرل فرینڈ گوری اسپرٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ گوری اسپرٹ عامر خان کی
پڑھیں:
کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف(nawaz shrif) کا کہنا ہے کہ کسی پر تنقید کرکے،کسی کی برائی کرکے ووٹ نہیں مانگتا بلکہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں۔
گلگت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی یا حکومت کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا، حکومت ملنے پر کیوں اس علاقے کو نظر انداز کیا گیا؟
کیوں اس علاقے پر توجہ نہیں دی گئی؟ جب وزیراعظم تھا تو کئی بار گلگت آیا اور اسکردو گیا تھا، کئی برسوں بعد آپ سے گفتگو کرکے بہت خوشی ہورہی ہے۔
نوازشریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بننے سے بھی پہلے گلگت،اسکردو آیاتھا، گلگت، بلتستان، اسکردو سے مجھے دلی محبت ہے، جس گلگت کو میں جانتا تھا وہ گلگت کہاں ہے؟ میرا دل روتا ہے کہ آپ کا پیسہ آپ پر کیوں نہیں لگا یاگیا۔
صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ کسی ایک پارٹی نے یہاں منصوبے کی بنیاد نہیں رکھی، جومیرےزمانے میں ایئرپورٹ تھا، آج بھی وہی ہے، شہبازشریف سے کہوں گا اس ایئرپورٹ کو بڑا کریں، جیٹ طیارے لینڈ کرنے اور ٹیک آف کی گنجائش پیدا کریں گے۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں لواری ٹنل 70سال سے مکمل نہیں ہورہی تھی، ہم نے اربوں روپےخرچ کرکے لواری ٹنل مکمل کی، یہاں منصوبہ شروع ہوتا ہے تو مکمل ہونے کا نام نہیں لیتا۔
گلگت بلتستان میں 10،10 اور12،12گھنٹےکی لوڈشیڈنگ منظور نہیں۔ ووٹ ملے نہ ملے، آپ کو ان چیزوں سے محروم نہیں کرسکتے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو یہاں ہر دوسرے تیسرے ماہ آتارہوں گا، اپنی نگرانی میں منصوبے مکمل کراؤں گا، تمام اسٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر آپ کے حق میں فیصلہ کریں گے۔ تجارت بڑھنے پر گلگت بلتستان بہت خوشحال ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں:پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
نوازشریف نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا؟ کیوں مجھے ملک چھوڑ کر جانا پڑا؟ کیوں مجھے جیلوں میں ڈالا گیا۔ قصور آپ کا بھی ہے۔