بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کو نسلی تعصب کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
MUMBAI:
بالی ووڈ کی چمک دمک اور دلکش دنیا میں تنقید اور ٹرولنگ اکثر سامنے آتی ہے جہاں اس طرح کے واقعات سے بچنا اداکاروں اور فن کاروں کو ممکن نہیں ہوتا اور وہ اسٹار جن کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے انہیں ایسے ناموافق حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ بھی آسٹریلیا میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا اور انہوں نے بتایا کہ انہیں پرفارم کرتے ہوئے نسلی تعصب اور دقیانوسی تصورات کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس واقعے میں جو چیز سب سے زیادہ نمایاں رہی وہ نفرت یا تنقید نہیں تھی بلکہ دوسانجھ کا منظم اوراحترام پر مبنی طاقت ور پیغام تھا جس نے دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کا دل جیت لیا۔
دلجیت دوسانجھ نے اپنے عالمی دورے کے دوران پیش آنے والے تجربے کے بارے میں بتایا کہ جب وہ آسٹریلیا پہنچے تو انہیں ایئرپورٹ پر ان کی تصویریں لینے کے لیے روکا گیا لیکن اس کے بعد جو تبصرے سامنے آئے، وہ ان کے لیے حیران کن تھے۔
انہوں نے کہا کہ جب میں آسٹریلیا آیا تو چند ایجنسیوں نے میری تصاویر شائع کیں، پھر کسی نے مجھے وہ تبصرے بھیجے جو لوگ کر رہے تھے اور وہ لوگ کہہ رہے تھے کہ 'نیا اوبر ڈرائیور آگیا ہے' یا 'نیا 7–11 اسٹور کا ملازم پہنچ گیا ہے'۔
دلجیت نے بتایا کہ انہوں نے ایسے بہت سے نسلی تبصرے دیکھے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ دنیا ایک ہونی چاہیے اور اس میں کوئی سرحدیں نہیں ہونی چاہئیں۔
تنقید کے باوجود دلجیت دوسانجھ نے ان منفی تبصروں کا انتہائی وقار اورانکساری کے ساتھ سامنا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ٹیکسی یا ٹرک ڈرائیور سے تشبیہ دیے جانے پر کوئی اعتراض نہیں۔
گلوکار اور اداکار نے مزید کہا کہ انہیں ٹیکسی ڈرائیور یا ٹرک ڈرائیور سے موازنہ کیے جانے سے کوئی دکھ نہیں ہوتا بلکہ وہ محنت کش لوگوں کی دل سے عزت کرتے ہیں کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جو اس دنیا کا نظام چلاتے ہیں۔
دلجیت نے کہا کہ مجھے ٹیکسی یا ٹرک ڈرائیور سے تشبیہ دیے جانے پر کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگر ٹرک ڈرائیور نہ ہوں تو آپ کے گھر تک روٹی بھی نہیں پہنچے گی، میں ناراض نہیں ہوں اور میری محبت سب کے لیے ہے، یہاں تک کہ ان لوگوں کے لیے بھی جو میرے بارے میں ایسے تبصرے کرتے ہیں۔
دلجیت دوسانجھ کے مداحوں نے اس ردعمل پر کہا کہ دلجیت نے ان کا دل جیت لیا ہے اور انہیں سلام پیش کیا۔
رپورٹ کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں 15 اکتوبر کو اپنا اورا نامی البم جاری کیا ہے اور عالمی فنکار جیکسن وانگ کے ساتھ "Buck" نامی گانے پر بھی تعاون کیا ہے، دلجیت نے فلم کان کے لیے بھی گانا گایا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دلجیت دوسانجھ ٹرک ڈرائیور دلجیت نے کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
اے آئی کا بڑھتا استعمال: دنیا بھر میں کمپنیوں نےملازمتوں میں کٹوتی کی رفتار تیز کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کمزور معاشی رجحانات اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے استعمال کے باعث عالمی کمپنیوں میں ملازمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کی جانے لگی ہے۔
عالمی خبرایجنسی کے مطابق کے مطابق دنیا بھر کی کمپنیوں نے ملازمتوں میں کٹوتی کی رفتار تیز کر دی ہے، بڑی بین الاقوامی کمپنیوں، جن میں ایمیزون (Amazon)، نیسلے (Nestlé) اور یو پی ایس (UPS) شامل ہیں، نے اخراجات میں کمی شروع کر دی ہے۔
اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ ایک صارفین کے اعتماد میں کمی آ رہی ہے اور دوسری طرف مصنوعی ذہانت (AI) پر مرکوز ٹیکنالوجی کمپنیاں انسانی ملازمتوں کو خودکار نظام سے تبدیل کرنے لگی ہیں۔
روئٹرز کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق، امریکی کمپنیوں نے صرف رواں ماہ میں 25,000 سے زائد ملازمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس میں یو پی ایس کے 48,000 ملازمین کی کٹوتی شامل نہیں، جو 2025 کے آغاز سے لاگو ہوگی۔
یورپ میں یہ تعداد 20,000 سے تجاوز کر گئی ہے، جس میں سب سے بڑا حصہ نیسلے کا ہے، جس نے گزشتہ ہفتے 16,000 ملازمین کی کمی کا اعلان کیا تھا۔
چوں کہ امریکا کی حکومت اپنی تاریخ کے دوسرے طویل ترین شٹ ڈاؤن (تعلقاتِ عامہ کی بندش) سے گزر رہی ہے، اس لیے ملازمتوں میں کمی کے مجموعی اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں۔
نیویارک کی سرمایہ کاری کمپنی 50 پارک انویسٹمنٹس کے چیف ایگزیکٹیو ایڈم سرہان نے کہا کہ ایمیزون جیسی کمپنیوں میں ملازمتوں کی کٹوتی اس بات کا اشارہ ہے کہ معیشت سست پڑ رہی ہے، مضبوط نہیں ہو رہی۔ جب معیشت مضبوط ہو تو بڑے پیمانے پر ملازمین کو نہیں نکالا جاتا۔
 پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن 5 سال بعد بحال، مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ
پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن 5 سال بعد بحال، مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ