اداکارہ دنانیر مبین کی خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبول ﷺ کی ویڈیوز سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ المعروف پاوری گرل نے سوشل میڈیا پر اپنی دو ویڈیوز شیئر کیں جن کو دیکھ کر صارفین تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔
دنانیر مبین کو اس سے قبل مداحوں اور صارفین نے صرف اداکاری کے میدان میں یعنی کہ ایک مخصوص روپ میں دیکھا تھا۔
اب انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ پر قصیدہ بردہ شریف، سلام و نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
دنانیر نے دو روز قبل قصیدہ بردہ شریف جبکہ گزشتہ روز آفاق کلام ’مصطفیٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام‘ پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
کلام مصطفیٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام امام احمد رضا خان نے حضور اقدس ﷺ کی شان میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کیلیے لکھا تھا جس کے بعد سے یہ محافل، میلاد کے اختتام پر پڑھا جاتا ہے اور حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں سلام پیش کیا جاتا ہے۔
اداکارہ کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے دنانیر مبین کی آواز اور جذبے کی تعریف کرتے ہوئے انہیں یہ سلسلہ جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سوشل میڈیا
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی کی دو مختلف فہرستیں سامنے آ گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے پارٹی اندرونی امور میں اختلافات کی وجہ سے دو الگ الگ فہرستیں سامنے آ گئی ہیں، جس سے پارٹی کے اندر رابطے اور فیصلوں کی شفافیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقاتوں کی فہرست مرتب کرنے کی ذمے داری سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کو سونپی گئی تھی، جنہوں نے ایک فہرست جاری کی جس میں سہیل آفریدی، جنید اکبر، شاہد خٹک، عون عباس، تیمور سلیم اور زرعالم خان کے نام شامل تھے۔
تاہم پارٹی کے دیگر سینئر رہنما، بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے علی ظفر کی فہرست پر اختلاف کرتے ہوئے ایک علیحدہ فہرست جاری کی، جس میں سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی، اسد قیصر، جنید اکبر اور تیمور سلیم جھگڑا کے نام شامل تھے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے اختلافات بانی چیئرمین کے ساتھ ملاقاتوں کے عمل کو پیچیدہ بنا سکتے ہیں اور پارٹی کے اندرونی اتفاق اور ہم آہنگی کے لیے فوری رہنمائی کی ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ یہ معاملہ پارٹی کے قائدانہ کردار اور فیصلہ سازی کے عمل پر بھی اثر انداز ہونے کا امکان رکھتا ہے۔
 ایس پی اسلام آباد کی پراسرارموت، متوفی عدیل اکبر کے آپریٹر کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا، اہم انکشافات
ایس پی اسلام آباد کی پراسرارموت، متوفی عدیل اکبر کے آپریٹر کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا، اہم انکشافات