واٹس ایپ کا بیک اپ چیٹ کی حفاظت کے لیے بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ انکریپٹڈ بیک اپ تک رسائی کے لیے پاس کی سپورٹ کا نیا طریقہ کار شامل کرنے جا رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر کسی صارف کی ڈیوائس کھو جاتی ہے تو فنگر پرنٹ، فیشل ریکاگنیشن یا اس ڈیوائس کا اسکرین لاک کوڈ استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ کے بیک اپ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
کافی عرصے تک واٹس ایپ کے چیٹ بیک اپ پر انکرپشن کی حفاظتی تہہ موجود نہیں تھی۔ تاہم، 2021 میں میٹا نے صارفین کو اپنا بیک محفوظ کرنے کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن میتھڈ متعارف کرایا جس کو پاسورڈ یا 64 کریکٹرز پر مشتمل انکرپشن کیز کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ان دونوں طریقوں کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ صارفین کو بیک اپ کے لیے اپنا بیک اپ پاسورڈ یا انکرپشن کیز تک باآسانی رسائی رکھنی ہوتی ہے۔ لیکن پاس کیز کے ذریعے ان میں سے کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوگی۔
واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں یا ماہ میں صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا، اس لیے صارفین کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ یہ کب ان کے لیے دستیاب ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: واٹس ایپ بیک اپ کے لیے
پڑھیں:
سلمان خان کے شو ’’بگ باس‘‘ پر نئے الزامات، مقبولیت میں کمی
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی میزبانی میں جاری ریئلٹی شو ’’بگ باس‘‘ نئے تنازعات اور الزامات کی زد میں آکر اپنی مقبولیت کھونے لگا ہے۔
’’بگ باس‘‘ شو میں اس ہفتے گھر سے جس مہمان کو رخصت کیا گیا اس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے بگ باس انتظامیہ پر ناانصافی اور جانب داری کے الزامات عائد کیے ہیں۔
بگ باس میں اس ہفتے مقابلہ حسن جیتنے والی نیہال اور ایم ٹی وی روڈیز میں اپنی پہچان بنانے والے بصیر علی کو مقابلے سے آؤٹ کیا گیا۔ صارفین نے بصیر علی کے نکالے جانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بگ باس انتظامیہ اپنی پسند کے امیدوار کو جتانا چاہتی ہے۔
یاد رہے کہ بصیر علی شو کی ابتدائی سے ہی ٹاپ فائیو فائنلسٹ میں شامل قرار دیے جارہے تھے اور ان کا گیم بھی دیگر ممبران کے مقابلے میں زیادہ جاندار اور شو میں دلچسپی کا باعث بن رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر صارفین اس بات پر حیرت کا اظہار کرتے نظر آئے کہ بصیر علی کے مقابلے میں کئی گھر والے بہت زیادہ کمزور اور غیر دلچسپ ہیں، لیکن ووٹنگ کا بہانہ کرکے بصیر کو اس ہفتے گھر سے بے گھر کردیا گیا۔
بصیر علی کی غیر منصفانہ بے دخلی کا گھر کے دیگر ممبرز بھی تذکرہ کرتے نظر آئے، یہاں تک کہ فرحانہ بھٹ نے بھی شو میں یہ کمنٹس کیا کہ عوام کے ووٹ سے پہلے بگ باس انتظامیہ کا فیصلہ اہم ہے۔
نئی صورتحال میں صارفین کی دلچسپی شو میں کم ہونے کے باعث مقبولیت میں کمی ہونے لگی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بگ باس پر اسکرپٹڈ ہونے کے الزامات بھی لگائے جاتے تھے لیکن حالیہ الزامات نے صارفین کو شو سے مزید بد دل کردیا ہے۔