ایشین یوتھ گیمزوالی بال مقابلے میں پاکستان کی انڈونیشیا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
منامہ : پاکستان نے انڈونیشیاکوتیسرے ایشین یوتھ گیمز میں والی بال کے سیمی فائنل میں1-3 سیٹ سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
بحرین میں جاری ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کی والی بال ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان نے دلچسپ اور سنسنی خیز سیمی فائنل مقابلے کے بعد انڈونیشیا کو شکست دی۔
پہلے سیٹ میں انڈونیشا نے پاکستان کو 22 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے زیر کیا۔ تاہم قومی ٹیم نے فورا ہی شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹ اپنے نام کر لیے۔
پاکستان نے دوسرے سیٹ میں انڈونیشیا کو 13-25، تیسرے سیٹ میں 19-25 اور چوتھے سیٹ میں 24-26 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
واضح رہے کہ والی بال مقابلوں کا فائنل میچ پاکستان اور ایران کے درمیان 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی تک رسائی کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا
اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی تک رسائی کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں رکھنے اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بطور سینیٹرز انہیں یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی شہری، بالخصوص سابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی کے منتخب رکن، کی جیل میں حالت کا جائزہ لیں۔
پارلیمانی کمیٹی کے لئے سینیٹر علی ظفر، سینیٹر حامد خان، سینیٹر اعظم سواتی اور سینیٹر مشال اعظم کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔