2025-06-15@03:05:20 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«گفتگو کرتے ہوئے»:

    انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا ہے جس کی پاکستانی قوم شدید مذمت کرتی ہے۔ پاکستان کا ہر مسلمان ایران کی اسرائیل کے خلاف جدوجہد میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بجٹ غریب عوام نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کیلئے بنایا گیا ہے۔ شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کسی غریب کا بجٹ نہیں بلکہ قرضوں کا...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید ٹک ٹاکر ثنا یوسف اور خواتین کے خلاف نفرت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ ثانیہ سعید حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل سمیت معاشرتی رویوں اور صنفی امتیاز پر تفصیل سے بات کی۔ ثانیہ معصوم ٹک ٹاکر کا نام سنتے ہی جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ انہوں نے خود کو سنبھالتے ہوئے کہا کہ وہ روز خواتین کی ہلاکتوں کی خبریں سن کر جاگتی ہیں صرف ثنا یوسف ہی نہیں بلکہ اور کتنی ہی خواتین اسی طرح قتل کر دی جاتی ہیں۔ اداکارہ نے اس پر شدید دکھ کا اظہار کیا کہ ہمارا معاشرہ ایسے واقعات کو معمول کا...
    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سارے منصوبے پچاس سال سے پاکستان کر رہا ہے، ڈیجیٹل کے لیے نیا کچھ نہیں۔ جائداد کالے دھن کو چھپانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، بڑی صنعتیں پیچھے جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے آج نیوز کے پروگرام نیوز انسائیٹ وِد عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کا بنیادی ڈھانچہ ہی درست نہیں ہے، ہم وہ اشیا نہیں بنا رہے جو اکیسویں صدی کی مانگ ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ سارے منصوبے پچاس سال سے پاکستان کر رہا ہے، ڈیجیٹل کے لیے نیا کچھ نہیں۔ جائداد کالے دھن کو چھپانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، بڑی صنعتیں پیچھے جا...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے، اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اوراسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی صورتحال اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے صدر مملکت کو اپنے حالیہ بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات میں بھارت سے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے۔ شاندانہ گلزار نے یہ بات راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے حق میں بولنے پر میرے خلاف 2 مقدمات درج کیے گئے واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا کہ پارٹی کے بانی عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اب بہت ہوگیا، معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دودل سے ٹیلی فونک گفتگو ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  چینی خبر ایجنسی  کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،چین کو اپنے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان ممکنہ کشیدگی میں اضافے پر تشویش ہے۔ چینی خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دودل سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے فریقین پرامن اور محتاط رہتے ہوئے صورتحال مزید خراب نہیں ہونے دیں گے،چین بھارت پاکستان...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ٹیلی فون پر گفتگو، صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد گفتگو کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور بیلاروس کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور ان تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ گزشتہ برس نومبر میں صدر لوکاشینکو کے دورہ اسلام آباد کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ رواں برس میں منسک کے اپنے سرکاری دورے کے منتظر ہیں۔ صدر لوکاشینکو نے ٹیلی فون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا...
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاراچنار کے عوام کے راستے بند ہیں اور وہ گزشتہ چار ماہ سے محصور ہو چکے ہیں۔ حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاراچنار کے راستے کھول دیئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا اہم اجلاس مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسین میثمی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، مرکزی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ محمد یعقوب اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا سید عقیل انجم قادری و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے...
۱