ریاض:

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر صحت سے ملاقات کی جس میں صحت کے شعبے میں تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں وزراء نے پاکستان اور افغانستان میں انسدادِ پولیو مہمات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور آئندہ منعقد کی جانے والی مہمات پر بھی غور کیا۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وزیرِ اعظم کی قیادت میں ملک بھر میں بھرپور انسدادِ پولیو اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ سال 2025 کے دوران اب تک چار قومی انسدادِ پولیو مہمات کامیابی کے ساتھ منعقد کی جا چکی ہیں، جن کے ذریعے 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں تک پولیو ویکسین پہنچائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ معیار کی پولیو مہمات کے باعث کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے، تاہم مشن ابھی مکمل نہیں ہوا۔

سعودی وفد نے پاکستان کی جانب سے انسدادِ پولیو کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور مستقبل میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ریاض میں مصطفیٰ کمال کی ملاقاتیں جاری

فائل فوٹو

ریاض میں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے چیئرمین پولیو اوورسائیٹ بورڈ ڈاکٹر کرس ایلس اور ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخی سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ملاقاتوں میں پولیو کے خاتمے کےلیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کا پختہ عزم کیا گیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی کےلیے مربوط اور مؤثر حکمتِ عملی تشکیل دی گئی ہے اور ملک بھر میں اعلیٰ معیار کی انسدادِ پولیو مہمات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جنوبی خیبر پختونخوا اور کراچی سمیت ہائی رسک اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ انکاری کیسز میں مذہبی اور سماجی رہنماؤں کی مدد سے نمایاں کمی آئی ہے۔

چیئرمین پولیو اوورسائیٹ بورڈ ڈاکٹر کرس ایلس نے پولیو کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ہر سطح پر بھرپور تعاون جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور میٹا کا ڈیجیٹل تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • میٹا وفد کی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات، ڈیجیٹل تعاون اور مصنوعی ذہانت کے فروغ پر اتفاق
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیش کے آرمی چیف سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکسعودی اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق:وزیر اعظم ،سعودی ولی عہد ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
  • وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اقتصادی تعاون فریم ورک پر تاریخی اتفاق: اعلامیہ
  • ریاض میں مصطفیٰ کمال کی ملاقاتیں جاری
  • آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاہ اردن ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور بحرین کے درمیان شعبہ صحت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق