جان سینا نے ریسلنگ کو الوداع کہہ دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر جان سینا نے واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے سنیچر نائٹس مین ایونٹ میں اپنے شاندار ریسلنگ کیریئر کو باضابطہ طور پر الوداع کہہ دیا۔
17 مرتبہ کے ورلڈ چیمپئن جان سینا نے اپنے آخری مقابلے میں آسٹریا کے اسٹار ریسلر گنتر کا سامنا کیا۔
A post shared by WWE (@wwe)
تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیم میں ہونے والا یہ مقابلہ ابتدا سے ہی سنسنی خیز رہا، دونوں ریسلرز کے درمیان زبردست اور برابر کی ٹکر دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر مقابلہ جان سینا کے حق میں جاتا ہوا دکھائی دے رہا تھا، تاہم گنتر کے مسلسل اور سخت سلیپر ہولڈ کے سامنے جان سینا خود کو نہ بچا سکے اور حیران کُن طور پر ٹیپ آؤٹ کر گئے، جس پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین مایوسی اور حیرت کا شکار ہو گئے۔
مقابلے کے بعد جان سینا نے علامتی طور پر اپنے جوتے، آرم بینڈ اور کلائی بینڈز رنگ میں رکھ دیے، جو ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کی واضح علامت سمجھی جاتی ہے، اس موقع پر رِنگ کے اردگرد موجود ساتھی ریسلرز اور شائقین نے کھڑے ہو کر انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
رنِگ سے آخری بار رخصت ہوتے ہوئے جان سینا نے کیمرے کی طرف دیکھ کر مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ان تمام برسوں میں آپ کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز رہا، آپ سب کا شکریہ۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی ایس ایل 11 کا آغاز کب سے ہوگا؟ محسن نقوی نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنا دی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں شامل کی جانے والی دو نئی ٹیموں کی بڈنگ 22 دسمبر کو ہوگی، جبکہ پی ایس ایل کا گیارھواں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع کیا جائے گا، اور ایونٹ کا فائنل 3 مئی کو کھیلا جائےگا۔
نیو یارک میں پی ایس ایل کے روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لیگ کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں اور پاکستان کرکٹ کا مستقبل انتہائی روشن دکھائی دیتا ہے۔ ان کے مطابق پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا بورڈ کا ہدف ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ نئی ٹیموں کی بڈنگ کا تمام عمل مکمل شفاف ہوگا اور اسے براہ راست نشر بھی کیا جائے گا۔ اس سے قبل انگلینڈ میں کامیاب روڈ شو کے بعد امریکا میں بھی پی ایس ایل کا تعارفی پروگرام منعقد کیا گیا، جہاں نیو یارک کی تقریب میں قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔
اس روڈ شو میں قومی مینز ٹیم کے چھ کھلاڑی شریک ہوئے جن میں سلمان علی آغا، ابرار احمد، فہیم اشرف، صائم ایوب، شان مسعود اور سعود شکیل شامل تھے۔
تقریب کے دوران چیئرمین پی سی بی اور سابق کرکٹ لیجنڈز کے درمیان پینل ڈسکشن ہوئی۔
اس موقع پر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ تیزی سے عالمی سطح پر ایک مضبوط برانڈ کے طور پر ابھر رہی ہے اور ملک میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ کھیل ثقافتوں کو قریب لانے کا مؤثر ذریعہ بھی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل پی ایس ایل 11 چیئرمین پی سی بی شائقین کرکٹ محسن نقوی وی نیوز