پی ٹی آئی رہنما قاضی انور ایڈووکیٹ پارٹی سے مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
سینئر پی ٹی آئی رہنما اورمعروف قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ پارٹی سے مستعفی ہوگئے۔
قاضی انور کا کہنا ہے کہ جس منشور پر پی ٹی آئی عمل میں لائی گئی، اس پر عمل نہیں کیاجارہا۔
قاضی انور کامزید کہنا ہے کہ پارٹی کی موجودہ قیادت نے میری بے عزتی کی، پی ٹی آئی میں مجھے شدید ذہنی اذیت پہنچی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
ڈھاکہ، انقلاب منچہ پارٹی کے رہنما عثمان ہادی کو علاج کے لیے سنگاپور منتقل کرنے کا فیصلہ
انقلاب منچہ کے ترجمان اور ڈھاکہ8 کے حلقے سے آزاد امیدوار شریف عثمان ہادی کو جدید طبی علاج کے لیے پیر کی دوپہر سنگاپور منتقل کیا جائے گا۔
اتوار کے روز چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ہدایت پر ہنگامی ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں ثقافتی امور کے ایڈوائزر مصطفیٰ سرور فاروقی، صحت امور پر چیف ایڈوائزر کے خصوصی معاون پروفیسر ڈاکٹر محمد سید الرحمان، ایورکئیر ہسپتال کے ماہر ڈاکٹر جعفر اور عثمان ہادی کے بھائی عمر بن ہادی نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ، انقلاب منچہ کے ترجمان عثمان ہادی پر حملے کے ملزمان کی شناخت ہوگئی
اجلاس میں عثمان ہادی کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے پر غور کیا گیا۔
گزشتہ 2 دن کے دوران حکومت نے عثمان ہادی کے علاج کے لیے سنگاپور، تھائی لینڈ اور ملائیشیا کے مختلف اسپتالوں سے رابطہ کیا گیا تھا، ایورکئیر اسپتال کی ماہر طبی ٹیم کی سفارشات اور اہلخانہ سے مشاورت کے بعد معاملہ باقاعدہ طور پر چیف ایڈوائزر کے سامنے پیش کیا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد سید الرحمان نے چیف ایڈوائزر کو آگاہ کیا کہ اس وقت عثمان ہادی کی جسمانی حالت میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: انقلاب منچہ کے کنوینیئر پر حملہ: بنگلہ دیشی حکومت کا ملزم کی گرفتاری میں مدد پر 50 لاکھ ٹکا انعام کا اعلان
حکام کے مطابق پیر کی دوپہر میڈیکل ایئر ایمبولینس کے ذریعے عثمان ہادی کو سنگاپور منتقل کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ایئر ایمبولینس، طبی ٹیم اور سفری امور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ سنگاپور جنرل اسپتال کے حادثات و ایمرجنسی شعبے نے مریض کو وصول کرنے اور علاج کے لیے مکمل تیاری کی تصدیق کردی ہے۔
عثمان ہادی کے علاج سے متعلق تمام اخراجات عبوری حکومت برداشت کرے گی، جبکہ چیف ایڈوائزر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ان کے علاج کی 24 گھنٹے نگرانی یقینی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں شہید ہونے والے بنگلہ دیشی فوجی اہلکاروں کی تفصیل جاری
چیف ایڈوائزر نے عوام سے عثمان ہادی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسپتال انقلاب منچہ بنگلہ دیش چیف ایڈوائزر سنگاپور علاج