لاہور: پولیس افسر ہی قاتل نکلا، اہلیہ اور بیٹی کی لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی عثمان حیدر کی اہلیہ اور کمسن بیٹی کے لاپتہ ہونے کے معاملے میں انتہائی افسوسناک اور سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ڈی ایس پی عثمان حیدر نے گھریلو ناچاقی کے باعث اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
لاہور میں درج اغواء کے مقدمے کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے واقعے کو اغوا کا رنگ دے کر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں:
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد خود ہی تھانہ برکی میں اہلیہ اور بیٹی کے اغواء کی ایف آئی آر درج کروائی تھی۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ عثمان حیدر کی دو شادیاں تھیں اور مقتولہ اس کی پہلی بیوی تھی، جس سے اس نے محبت کی شادی کی تھی۔
دوسری شادی کے بعد میاں بیوی کے درمیان اختلافات اور گھریلو جھگڑے شدت اختیار کر گئے، جو بالآخر اس المناک واقعے پر منتج ہوئے۔
مزید پڑھیں:
پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو تنازع کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ اور بیٹی کو قتل کیا۔
واقعے کے بعد عثمان حیدر نے خود کو بے قصور ظاہر کرنے کے لیے اہلیہ اور بیٹی کی تلاش کا ڈرامہ رچایا اور متعدد مرتبہ سسرال جا کر ان پر اغوا کا الزام بھی عائد کرتا رہا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ بیٹی کی لاش کاہنہ جبکہ اہلیہ کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کر لی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی عثمان حیدر کو حراست میں لے کر تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کی دوسری بیوی کو بھی شاملِ تفتیش کر لیا گیا ہے۔
ایس پی کی زیر نگرانی تفتیش جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کے دوران اس افسوسناک واقعے کے دیگر پہلو بھی سامنے آنے کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیس ڈی ایس پی عثمان حیدر لاہور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس ڈی ایس پی لاہور ڈی ایس پی عثمان حیدر اہلیہ اور بیٹی
پڑھیں:
باپ بیٹے نے شادی والے دن ہی بیٹی کو قتل کردیا۔
بہاولپور میں باپ بیٹے نے شادی کے روز ہی بیٹی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ بہاولپور کے علاقے بستی سکھیل میں پیش آیا جہاں باپ نے شادی کے روز بیٹے کے ہمراہ بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کی پھوپھی نے بچپن سے گود لیا ہوا تھا، مقتولہ کا باپ گزشتہ روز اسے اپنے گھر لے گیا تھا اور باپ بیٹا اس شادی سے خوش نہیں تھے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔