بانی اور پی ٹی آئی نریندر مودی کی زبان بول رہے ہیں،بلال اظہر کیانی
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی جماعت نریندر مودی کی زبان بول رہے ہیں۔
جہلم روڈ کی تعمیراتی سائٹ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ جس فوج نے پاکستان کو دشمن کے خلاف فتح دلائی، پی ٹی آئی اسی کو نشانہ بنارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاست کے نام پر ریاست پر حملہ آور ہے، کوئی محب وطن ایسی زبان استعمال نہیں کرسکتا جو پی ٹی آئی اور بانی استعمال کررہے ہیں۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی مودی کی زبان بول رہی ہے، بیرون ملک جھوٹ بولنے والے پی ٹی آئی حامیوں کو سزائیں ہورہی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگلے 6 ماہ میں منصوبے مکمل کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
فیض حمید بانی پی ٹی آئی کیلیے پلان بناتا تھا، وفاقی وزیر رانا تنویر
لاہور:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے لیے پلان بناتا تھا، دونوں ایک پیج پر تھے۔
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران کان کے ہر جرم میں فیض حمید کا بہت رول تھا۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے ساتھ جو بھی شریک جرم رہا قانون کے کٹہرے میں آئے گا، فیض حمید کے بعد 9مئی کے واقعات کے بانی پی ٹی کے خلاف بھی کیس چلیں گے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اسکی پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں، بانی پی ٹی آئی کی سیاست انڈیا اور یہودی ایجنڈے پر ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مشن ہے اداروں پاکستان کو کمزور و بدنام کیا جائے۔