عمران خان اور ان کی پارٹی مودی کی زبان بول رہی ہے: وزیر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی پارٹی مودی کی زبان بول رہی ہے۔بلال اظہرنے 124 کلومیٹر للہ جہلم روڈ کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا اور کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگلے 6 ماہ میں منصوبے کو مکمل کریں گے، للہ جہلم روڈ کی تعمیر سےجہلم اور اردگرد کےشہریوں کی مشکل کا خاتمہ ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی مودی کی زبان بول رہی ہے جس فوج نے پاکستان کو دشمن کے خلاف فتح دلائی، پی ٹی آئی اسی کو نشانہ بنارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سیاست کے نام پر ریاست پر حملہ آور ہے، کوئی محب وطن ایسی زبان استعمال نہیں کرسکتا جو پی ٹی آئی اور بانی استعمال کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ بیرون ملک جھوٹ بولنے والے پی ٹی آئی حامیوں کوسزائیں ہورہی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
فیض حمید بانی پی ٹی آئی منصوبے کے سربراہ تھے، مزید قانونی کارروائی ہوگی، خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میجر جنرل فیص حمید بانی پی ٹی آئی پروجیکٹ کے ہیڈ تھے، جن پر اور بھی الزامات کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سیالکوٹ میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے روپ میں 4 سال حکمرانی کرتے رہے، 9 مئی کو تباہی کا منصوبہ فیض حمید اوربنی پی ٹی آئی کا جوائنٹ وینچر تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بانی پی ٹی آئی خواجہ آصف فیض حمید وزیر دفاع