ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اگر بی جے پی منصفانہ الیکشن لڑنا چاہتی ہے تو میں انہیں چیلنج دیتی ہوں، بیلٹ کے ذریعے الیکشن لڑ کر دکھائیں، وہ خود جانتے ہیں کہ اس صورت میں وہ جیت نہیں سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کی سینیئر رہنما اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے بی جے پی پر عوام کا اعتماد کھو دینے کا الزام لگاتے ہوئے اسے منصفانہ طریقے سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا۔ دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقدہ کانگریس کی ریلی "ووٹ چور، گدی چھوڑ" سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر "ووٹ چوری" کے الزامات کو دوہرایا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ اگر بی جے پی منصفانہ الیکشن لڑنا چاہتی ہے تو میں انہیں چیلنج دیتی ہوں، بیلٹ کے ذریعے الیکشن لڑ کر دکھائیں، وہ خود جانتے ہیں کہ اس صورت میں وہ جیت نہیں سکتے۔ بہار میں جو ہوا، پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ یہ جیت چوری کے ذریعے حاصل کی گئی ہے۔

پرینکا گاندھی نے دعویٰ کیا کہ پارلیمنٹ کے اندر بھی بی جے پی رہنماؤں کا اعتماد کمزور پڑ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ان کا اعتماد ختم ہو چکا ہے، وہ ہماری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتے۔ سر جھکا کر گزر جاتے ہیں، کیونکہ عوام اب بی جے پی، اس کی حکومت، وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ پر بھروسہ نہیں کرتے۔ کانگریس لیڈر نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ عوام کے حقیقی مسائل پر بحث سے گھبراتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راہل گاندھی کے دباؤ کے بعد ہی حکومت کو الیکشن اور اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) پر بحث پر آمادہ ہونا پڑا لیکن آخر میں بحث کو "وندے ماترم" کی تاریخ تک محدود کر دیا گیا، جبکہ بے روزگاری، مہنگائی، پیپر لیک جیسے سنگین مسائل پر بات کرنے کی ہمت حکومت میں نہیں ہے۔

پرینکا گاندھی نے مزید الزام لگایا کہ ملک میں عدالتی نظام پر دباؤ ہے اور میڈیا چند بڑے صنعت کاروں کے قبضے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج عدلیہ دباؤ میں ہے، میڈیا اڈانی یا امبانی کے قبضے میں ہے۔ پچھلے الیکشن میں کانگریس کے لیڈروں کو جیل میں ڈالا گیا، پارٹی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کئے گئے اور ای ڈی، انکم ٹیکس اور سی بی آئی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا۔ کانگریس کی اس ریلی کو پارٹی نے الیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کا حصہ قرار دیا ہے۔ پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ "ووٹ چوری" اور SIR کے معاملے پر یہ مہم مزید تیز کی جائے گی اور بی جے پی حکومت کو عوام کے سامنے جواب دہ بنایا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • خارجہ کامیابیاں یا داخلی استحکام؟
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن