اسلام آباد میںوفاقی کونسل بنانے کی تجویز مسترد کرتے ہیں‘رندھاوا
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-08-23
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی اداروں کے بجائے وفاقی کونسل کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں ، اسلام آباد کو بااختیار بلدیاتی نظام دیا جائے۔وفاقی کونسل کا شوشہ وفاقی دارالحکومت کے عوام کو ان کی آئینی اور جمہوری حق سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔آئین پاکستان کا آرٹیکل 140-A واضح طور پر بااختیار اور منتخب بلدیاتی نظام کی ضمانت دیتا ہے، مگر وفاقی کونسل کے نام پر ایک غیر منتخب ڈھانچہ مسلط کرنا اس آئینی تقاضے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈائریکٹر میڈیا سیل جماعت اسلامی پاکستان سلمان شیخ ، صدر سیاسی کمیٹی ہما ایوب و دیگر موجود تھے۔نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کے شہری کسی نام نہاد یا نمائشی نظام کو قبول نہیں کریں گے۔ دارالحکومت کو ایک مضبوط، خودمختار اور بااختیار بلدیاتی نظام درکار ہے جس میں منتخب میئر اور عوامی نمائندے حقیقی اختیارات کے حامل ہوں۔حکومت فوری طور پر وفاقی کونسل کی تجویز واپس لے اور اسلام آباد میں شفاف، بااختیار اور مکمل بلدیاتی نظام کے قیام کے لیے عملی اقدامات کرے، تاکہ شہریوں کے مسائل ان کے منتخب نمائندوں کے ذریعے حل ہوسکیں۔اگر عوامی حقوق پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف جمہوری اور آئینی جدوجہد کی جائے گی۔امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی عوامی دباؤ میں آ کر 15 فروری 2026 کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر چکا ہے، لیکن حکومت تیسری بار بھی اس انتخابی عمل سے بھاگنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ جماعت اسلامی اسلام آباد کے تمام 1125 وارڈز میں اپنے کونسلرز میدان میں اتارے گی اور انتخابی میدان میں بھرپور قوت کے ساتھ اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے عوام کا آئینی حق ہے اور کسی کو بھی عوام کو اس کے آئینی و جمہوری حق سے محروم کر نے کی اجازت نہیں دیں گے، اس طرح کی کسی بھی کوشش کا بھر پور طریقے سے نہ صرف مقابلہ کیا جائے گا بلکہ اس کے لیے عوام کو بھی متحد کریں گے۔ حکومت کو بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دے گی ، حکومت کو اسلام آباد کے لوگوں کا حق ان کو دینا پڑے گا اور بلدیاتی انتخابات ہر صورت میں مقررہ تاریخ پر کرانے ہوں گے۔ شہر اقتدار میں بلدیاتی نظام کو مزید یرغمال نہیں بننے دیں گے اور قانونی و عوامی محاذ پر حکومت کا مضبوطی سے مقابلہ کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد میں بلدیاتی نظام جماعت اسلامی وفاقی کونسل نے کہا
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔