دہلی کے رام لیلا میدان میں کانگریس کی "ووٹ چور گدی چھوڑ" ریلی
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں حزبِ اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ ملک میں اصل لڑائی سچ اور اقتدار کے درمیان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے دہلی کے رام لیلا میدان میں "ووٹ چور گدی چھوڑ" کے عنوان سے ایک ریلی کا انعقاد کیا، جس میں ملک بھر سے پارٹی کے سینیئر قائدین، اراکینِ پارلیمنٹ اور بڑی تعداد میں کارکنان شریک ہوئے۔ ریلی کا مرکزی موضوع ووٹ چوری، انتخابی عمل میں شفافیت اور جمہوری اداروں کے تحفظ کا مطالبہ تھا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں حزبِ اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اصل لڑائی سچ اور اقتدار کے درمیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی تہذیب اور تمام مذاہب کی بنیاد سچ پر ہے لیکن آج اقتدار میں بیٹھی قوتیں سچ کے بجائے طاقت کو اہمیت دے رہی ہیں۔
راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ حکومت ووٹ چوری کے سہارے اقتدار میں ہے اور انتخابات کے دوران پیسہ بانٹ کر اور ووٹر فہرستوں میں ہیر پھیر کر کے عوامی رائے کو متاثر کیا جاتا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ووٹ چوری بھیم راؤ امبیڈکر کے آئین پر براہِ راست حملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ووٹ چوری نہ ہو تو عوام چند منٹوں میں اس حکومت کو اقتدار سے ہٹا دیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر ہندوستان کے ہوتے ہیں، کسی حکومت کے نہیں۔
ریلی میں کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بی جے پی کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ایک بار بیلٹ پیپر پر ایماندارانہ اور غیر جانبدار انتخاب لڑ لے تو کبھی کامیاب نہیں ہو پائے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پارلیمنٹ میں ووٹ چوری اور ایس آئی آر جیسے اہم مسائل پر بحث سے گریز کیا گیا اور عوامی مسائل کو دبانے کی کوشش کی گئی۔ دیگر قائدین نے بھی ریلی سے خطاب کیا۔ دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ پانچ کروڑ سے زیادہ لوگ "ووٹ چور، گدی چھوڑ" مہم کی حمایت کر چکے ہیں۔ سچن پائلٹ نے ووٹ چوری کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی خاموشی پر سوال اٹھایا، جبکہ گورو گوگوئی نے کہا کہ کانگریس کارکن ہر بوتھ پر ووٹ کی حفاظت کے لئے کھڑے ہوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: راہل گاندھی نے نے کہا کہ ووٹ چوری انہوں نے
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔