موٹروے ایم۔5 سی پیک سے چوری شدہ لاکھوں مالیت کا سرکاری سامان برآمد
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
موٹروے ایم۔5 سی پیک سے چوری شدہ لاکھوں مالیت کا سرکاری سامان برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) موٹروے پولیس اور سندھ پولیس کے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر کے موٹروے ایم۔5 سی پیک سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کا سرکاری سامان برآمد کر لیا۔
ترجمان موٹر وے سید عمران احمد کے مطابق روہڑی انٹرچینج کے قریب قائم ایک کباڑ خانے پر کامیاب چھاپہ مارا گیا، جہاں سے قومی اثاثہ بازیاب کیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق برآمد ہونے والے موٹروے انفراسٹرکچر کی مجموعی مالیت تقریباً 30 لاکھ روپے ہے، برآمد شدہ سامان میں آئرن پوسٹس، سٹریٹ لائٹ پولز، اینٹی گلئیر شیلڈز اور فینسنگ شامل ہیں، جو موٹروے ایم۔5 کے مختلف حصوں سے چوری کئے گئے تھے۔
آپریشن کے دوران سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس ایس پی فیصل اکرم اور ایس ایس پی سکھر اظہر مغل موقع پر پہنچے اور کارروائی کی نگرانی کی۔
ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس کی مدعیت میں 5 نامزد اور 6 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسوڈان میں ڈرون حملہ، یو این امن مشن کے 6 بنگلادیشی ارکان جاں بحق سوڈان میں ڈرون حملہ، یو این امن مشن کے 6 بنگلادیشی ارکان جاں بحق اسرائیل نے مغربی کنارے میں 19 یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دے دی روس کا یوکرین پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ، 10لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم جڑانوالہ، ٹھیکریوالہ اور کمالیہ میں شدید دھند، حدِ نگاہ صفر، ٹریفک شدید متاثر شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے آئی ایم ایف، بجلی سبسڈی میں 143 ارب روپے کی کٹوتیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: موٹروے ایم 5 سے چوری
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔