جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر فتح رضوی کی ڈاکٹر صابر ابومریم سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
ملاقات میں فلسطین کاز کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی، نوجوانوں کے فعال کردار، آئندہ باہمی تعاون کے امکانات اور خطے کی موجودہ عالمی و جغرافیائی صورتحال پر جامع تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پاکستان میں فلسطین کاز کے فروغ کے لیے متحد، مؤثر اور منظم جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید فتح رضوی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فتح رضوی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر اور میڈیا اسٹوڈیو کا تفصیلی دورہ بھی کیا، جہاں انہیں تنظیم کی جاری سرگرمیوں، عوامی آگاہی مہمات اور میڈیا کے ذریعے فلسطین کاز کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں فلسطین کاز کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی، نوجوانوں کے فعال کردار، آئندہ باہمی تعاون کے امکانات اور خطے کی موجودہ عالمی و جغرافیائی صورتحال پر جامع تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پاکستان میں فلسطین کاز کے فروغ کے لیے متحد، مؤثر اور منظم جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ فلسطین کے حق میں عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے مشترکہ پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور آگاہی مہمات کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ نوجوان نسل کو اس اہم عالمی مسئلے پر مؤثر انداز میں متحرک کیا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں فلسطین کاز کے پاکستان کے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔